رازِ حقیقت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 374 of 550

رازِ حقیقت — Page 374

۱۳۲ روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۷۴ ايام الصلح بیماری کے روکنے کے لئے یہ قواعد جاری کئے ہیں اور یہ قواعد بہت ضروری ہیں اور فرضی قصے کہ گورنمنٹ لوگوں کو زہر دینا چاہتی ہے بالکل جھوٹے اور احمقانہ ہیں اور اس شخص کو جو کہ اپنے اندر عقل رکھتا ہے ایک لحظہ بھر کے لئے بھی انہیں تسلیم نہ کرنا چاہیے۔ اور سخت خطرہ کی حالت میں مثلاً جب کہ خدا کی طرف سے کوئی بیماری نازل ہو عورتوں کا اپنے گھروں سے کھلے میدان میں سگریگیشن کی غرض سے مناسب طور پر چہرہ ڈھانکے ہوئے آنا اسلام کے اصولوں کے برخلاف نہیں۔ چند نئے وساوس کا ازالہ شہزادہ والا گوہر اکسٹرا اسسٹنٹ نے جو شہزادہ عبدالمجید صاحب پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔ مندرجہ ذیل خط میں جو ہمارے نام ہے صاحب مؤخر الذکر اس الزام کا رڈ لکھتے ہیں یہ دونوں صاحب با همی قریبی رشتہ داری کا تعلق رکھتے ہیں ۔ لیکن ایک کو خدا تعالیٰ نے ہدایت اور حق کی طرف کھینچا اور دوسرے کو باطل پسند آیا۔ و ذالک فضل الله يهدى من يشاء و يضل من یشاء ۔ وہ خط یہ ہے۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حَامِدًا وَ مُصَلِّيًا مصحف اے شہ والا ہم سایہ فضل خدا جان و دل انبیاء تاج سر اولیا حلوه حسن ازل پر تو مہر رخت رخسار تو آیت نور خدا قامت رعنائے تو نخل گلستان قدس چہرہ زیبائے تو چوں خور تابان صفا ہر آکھے را دوا یک نظر لطف تو نسخه دیدار تو ہر مرضی را شفا آن دم جان پرورت از سر اعجاز خویش مُرده صد ساله را زنده کند برملا تہنیت آمیز گفت ہاتف غیم چنین کعبہ کوئے ترا قبلہ حاجت روا نگہت باغ ارم بیخت غبار رہت بُوئے جنان مید ہر خاک درت جابجا