قادیان کے آریہ اور ہم — Page 314
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۱۰ رساله الوصیت وہ وہی بے مثل ہے جس کا کوئی ثانی نہیں اور جس کی طرح کوئی فرد کسی خاص صفت سے مخصوص نہیں اور جس کا کوئی ہ<mark>مت</mark>ا نہیں جس کا کوئی ہم صفات نہیں اور جس کی کوئی طاقت کم نہیں وہ قریب ہے باوجود دور ہونے کے۔ اور دور ہے باوجود نزدیک ہونے کے ۔ وہ تمثل کے طور پر اہل کشف پر اپنے تئیں ظاہر <mark>کر</mark> سکتا ہے مگر اُس کے لئے نہ کوئی جسم ہے اور نہ کوئی شکل ہے اور وہ سب سے اوپر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اُس کے نیچے کوئی اور بھی ہے۔ اور وہ عرش پر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ زمین پر نہیں ۔ وہ مجمع ہے تمام صفات کا ملہ کا اور مظہر ہے تمام محامد حقہ کا اور سر چشمہ 10 سے تمام خوبیوں کا ۔ اور جامع ہے تمام طاقتوں کا ۔ اور مبدء ہے تمام فیضوں کا ۔ اور مرجع ہے ہر ایک شے کا ۔ اور مالک ہے ہر ایک ملک کا ۔ اور <mark>مت</mark>صف ہے ہر ایک کمال سے ۔ اور منزہ ہے ہر ایک عیب اور ضعف سے۔ اور مخصوص ہے اس امر میں کہ زمین والے اور آسمان والے اُسی کی عبادت <mark>کر</mark>یں اور اُس کے آگے کوئی بات بھی آن ہوئی نہیں اور تمام روح اور اُن کی طاقتیں اور تمام ذرات اور اُن کی طاقتیں اُسی کی پیدائش ہیں۔ اُس کے بغیر کوئی چیز ظاہر نہیں ہوتی ۔ وہ اپنی طاقتوں اور اپنی قدرتوں اور اپنے نشانوں سے اپنے تئیں آپ ظاہر <mark>کر</mark>تا ہے اور اُس کو اسی کے ذریعہ سے ہم پاسکتے ہیں اور وہ راستبازوں پر ہمیشہ اپنا وجود ظاہر <mark>کر</mark>تا رہتا ہے اور اپنی قدرتیں اُن کو دکھلاتا ہے اسی سے وہ شناخت کیا جاتا اور اسی سے اُس کی پسندیدہ راہ شناخت کی جاتی ہے۔ وہ دیکھتا ہے بغیر جسمانی آنکھوں کے ۔ اور سنتا ہے بغیر جسمانی کانوں کے۔ اور بولتا ہے بغیر جسمانی زبان کے۔ اسی طرح نیستی سے ہستی <mark>کر</mark>نا اُس کا کام ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ خواب کے نظارہ میں بغیر کسی مادہ کے ایک عالم پیدا <mark>کر</mark> دیتا ہے اور ہر ایک فانی اور معدوم کو موجود دکھلا دیتا ہے پس اسی طرح اس کی تمام قدرتیں ہیں ۔ نادان ہے وہ جو اُس کی قدرتوں سے انکار <mark>کر</mark>ے۔ اندھا ہے وہ جو اُس کی عمیق طاقتوں سے بے خبر ہے ۔ وہ سب کچھ <mark>کر</mark>تا ہے اور <mark>کر</mark> سکتا ہے بغیر ان امور کے جو اُس کی شان کے مخالف ہیں یا اُس کے مواعید کے برخلاف ہیں۔