پُرانی تحریریں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 280 of 548

پُرانی تحریریں — Page 280

روحانی خزائن جلد ۲ ۲۶۸ سرمه چشم آریه ۲۲۰ عداوت رکھتا ہے اور یہی چاہتا ہے کہ لوگ بدی کو چھوڑ دیں اور نیکی کو اختیار کریں گونیکی اور بدی کو جو انسان سے ظہور میں آتی ہے اس کے کارخانہ سلطنت میں کوئی مفید یا مضر دخل نہیں ہے لیکن ذاتی تقاضا اس کا یہی ہے اب ظاہر ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ نے روحوں کو پیدا نہیں کیا تو وہ کسی روح سے اس مطالبہ کرنے کا مستحق نہیں ہے کہ وہ کمال درجہ کی پرستش جو اپنے پیدا کنندہ کے لئے چاہیے کیوں اس سے صادر نہیں ہوئی ۔ قوله - اب رہی یہ بات کہ خدا وند تعالیٰ اگر بنانے والا نہیں تو محیط بھی نہیں ہو سکتا یہ تو وہ شاید کہتا جو خدا کا بھی بنانے والا ہوتا کیونکہ خدا کی سب صفات اور طاقتیں اس سبب سے نہیں کہ وہ روحوں ۔ کے بنانے والا ہے بلکہ حقیقت میں وہ سب صفات اس میں موجود ہیں ۔ اقول ۔ آج ہمیں ماسٹر صاحب کے کمالات علمی پر نظر ڈالنے سے بڑا ہی ۔ سرور حاصل ہوا ہمیں تعجب ہے کہ آریہ لوگ صاحب موصوف کو دیانند کا کیوں قائم مقام نہیں بناتے۔ ماسٹر صاحب کی نظر میں جو شخص یہ بات کہے کہ خدائے تعالیٰ کا ہر یک چیز پر محیط ہونا اس کے خالق ہونے کو مستلزم ہے وہ اس قول سے خدا کے بنانے والا بن جاتا ہے۔اب ۲۲۰ بقيه حاشیه نقطہ مرکز کے اور جس قدر نقاط وتر ہیں ان میں دوسرے انبیاء ورسل وار باب صدق وصفا بھی شریک ہیں اور نقطہ مرکز اس کمال کی صورت ہے کہ جو صاحب وتر کو بہ نسبت جمیع دوسرے کمالات کے اعلیٰ و ارفع واخص و ممتاز طور پر حاصل ہے جس میں حقیقی طور پر مخلوق میں سے کوئی اس کا شریک نہیں ہاں اتباع و پیروی سے ظلی طور پر شریک ہو سکتا ہے ۔ اب جاننا چاہیے کہ دراصل اسی نقطہ وسطی کا نام حقیقت محمد یہ ہے جو اجمالی طور پر جمیع حقائق عالم کا