پیغام صلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 96 of 567

پیغام صلح — Page 96

روحانی خزائن جلد ۲۳ १५ چشمه معرفت ۸۸ مشاہدہ کرتے ہیں جس مشاہدہ کے ہم خود گواہ رویت ہیں کہ یہی سنت اللہ اور قانون قدرت ہے کہ خدا کا کلام مع الفاظ دل پر نازل ہوتا اور زبان پر جاری ہوتا ہے وہ صرف مفہوم نہیں ہوتا بلکہ اُس کے ساتھ لفظ بھی ہوتے ہیں اور جیسا کہ خدا کا فعل بے نظیر ہے ایسا ہی وہ خدا کا کلام بھی بے مثل ہوتا ہے اس طرح پر کہ نہایت درجہ کی بلاغت فصاحت کے ساتھ امور غیبیہ سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور اس کے اندر ایک طاقت اور برکت اور کشش ہوتی ہے جو اپنی طرف کھینچتی ہے اور ایک نور ہوتا ہے جو تاریکی کو دور کرتا ہے اور پیروی کرنے والے کو اُس نور سے منور کرتا ہے اور اُس کو خدا سے نزدیک کر دیتا ہے اور اُس کے ذریعہ سے پیروی کرنے والا گندی زندگی سے نجات پا کر بغیر اس کے جو ہزاروں جونوں میں ڈالا جائے اُسی پہلی جون میں ہی نجات پالیتا ہے مگر افسوس ! کہ وید میں نہ وہ طاقت ہے نہ وہ نور ہے نہ وہ کشش ہے اسی وجہ سے وید کے ذریعہ مکتی پانے والے اب تک سب کے سب کیڑے مکوڑے اور سور بند رہی نظر آتے ہیں اور صرف تھوڑے سے انسان ہیں باقی تمام سطح زمین اور سمندر اور اکاش کا فضا کیڑوں مکوڑوں اور حیوانات سے بھرا پڑا ہے جن کا شمار بجز خدا کے کسی کی طاقت اور قدرت کے اندر نہیں۔ اور پھر یہ عجیب بات ہے کہ ایک ادنیٰ سے ادنی کیڑے کو بھی دیکھ کر ہم یقین کامل سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ خدا کا بنایا ہوا ہے مگر وید میں ہمیں کوئی ایسی فوق العادت بات نظر نہیں آتی کہ ہمیں اس بات کے ماننے کے لئے مجبور کرے کہ وہ ضرور خدا کا کلام ہے۔ اور ایک مکھی کو دیکھ کر ہم سمجھ سکتے ہیں کہ وہ خدا کی بنائی ہوئی ہے لیکن اگر ہم تمام ویداول سے آخر تک پڑھ جائیں تو ہمیں کوئی خدائی صنعت اس میں ایسی معلوم نہیں ہوتی جس سے ہمیں خیال آسکے کہ یہ کتاب خدا کی طرف سے ہے۔ نہ اس میں کسی معجزہ کا ذکر ہے اور نہ اس میں کوئی پیشگوئی ہے اور نہ اس میں انسانی طاقت سے بڑھ کر علوم ہیں بلکہ صرف موٹے خیالات ہیں جو جا بجا غلطیوں سے بھرے ہوئے ہیں