نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 606 of 822

نزول المسیح — Page 606

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۶۰۲ نزول المسيح تاریخ بیان ۲۲۴ نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مصلہ ذیل پیشگوئیں چلا ئی جو دنیا ظاہرہوچکی ہیں تاری امور پیشگوئی نمبر ۱۰۱ آج سے دو برس پہلے جب بالمقابل تفسیر نویسی میں مخالف مولوی عاجز آگئے اور مہر علی شاہ گولڑی نے کئی طرح کی قابل شرم کار روائیاں کیں تو اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کو یک طرفہ طور پر تفسیر القرآن کا معجزہ عطا فرمایا اور سنتر روز کے عرصہ میں رسالہ اعجاز مسیح لکھا گیا ۔ اس عرصہ میں طرح طرح کی رکاوٹیں پیش آئیں اور بہت سا وقت بیماری میں گذرا۔ اس نشان سے زیادہ تر ہمارے قادیان میں رہنے والے احباب حصہ لے گئے کیونکہ وہ ہماری روز مرہ حالت سے واقف تھے۔ حاصل کلام انہیں دنوں میں اس رسالہ کے متعلق یہ الہام ہوا کہ منعه مانع من السماء یعنی روک دیا اس کو روکنے والے نے آسمان سے ۔ سو یہ الہام اس صفائی سے پورا ہوا ہے کہ اب تک میاں مہر علی اس کا جواب نہیں دے سکا اور نہ ان کا کوئی حامی جواب دینے پر قادر ہو سکا۔ اگر کار روائی کی تو یہ کی کہ صرف اردو میں ایک کتاب لکھی مگر آخر تحریری ثبوت سے ثابت ہوا کہ وہ بھی اپنی ذاتی لیاقت سے نہیں بلکہ مولوی محمد حسن متوفی کے نوٹوں کا بعینہا سرقہ تھا یہاں تک کہ اس نادان نے اس کی قابل شرم غلطیوں کو بھی صحیح سمجھ لیا اور اس مال مسروقہ اور مجموعہ اغلاط کا نام سیف چشتیائی رکھا۔ L وہ ایسی سیف تھی جو انہیں پر چل گئی ہے مر گیا بد بخت اپنے وار سے کٹ گیا سر اپنی ہی تلوار سے کھل گئی ساری حقیقت سیف کی کم کرواب ناز اس مردار سے پیشگوئی آج سے دو برس پہلے لے اس نشان کا گواہ اول تو خود کتاب اعجاز لمسیح ہے اور بہت سے مخلص جو اس جگہ موجود تھے۔ مثلاً مولوی نورالدین صاحب مولوی عبدالکریم صاحب۔ مفتی محمد صادق صاحب۔ مولوی محمد علی صاحب - حکیم فضل دین صاحب۔ پیر منظور محمد صاحب۔ پیر سراج الحق صاحب۔