نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 598 of 822

نزول المسیح — Page 598

روحانی خزائن جلد ۱۸ والد نزول المسيح تاریخ بیان ۲۱۶ نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس کی نے مندرج ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور پیشگوئی نمبر ۹۰ ر جنوری ۱۹۰۰ء زنده گواه رویت جب ہمارے شرکاء مخالفین مرزا امام الدین و مرز ا نظام الدین نے ہماری سجد کے دروازہ کے راہ میں ایک ایسی دیوار کھینچی جو کہ ہمارے واسطے اور ہمارے مہمانوں کے واسطے بہت ہی تکلیف کا موجب ہوئی اور اس امر کی چارہ جوئی کے لئے عدالت میں نالش کی گئی اور قریب ڈیڑھ سال تک مقدمہ ہوتا رہا۔ تو اس دیوار کے بنائے جانے سے چند دن پہلے ہمیں اس کے متعلق ایک الہام ہوا کہ جو دلالت کرتا تھا کہ ایسی تکلیف عنقریب پیش آئے گی اور آخر فتح ہوگی اور وہ الہام یہ ہے الـرحـی تـدور و ينزل القضاء - ان فضل الله لآت وليس لاحد ان يرد ما اتى ___ ظفر مبين وانما يؤخرهم لاجل مسمی - چکی پھرے گی اور قضا نازل ہو گی یقیناً خدا کا فضل آنے والا ہے اور کسی کی طاقت نہیں جو رد کرے اس کو جب آگیا۔ وہ فتح مبین ہو گی بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ ان لوگوں کو خدا نے ایک وقت تک ڈھیل دے رکھی ہے۔ یہ الہامات ے جنوری کے الحکم میں اور اربعین نمبر ۳ میں شائع ہو گئے اور عین اس وقت سب احباب کو سنائے گئے چنانچہ جنوری ۱۹۰۰ء کو وہ دیوار بنائی گئی جس سے ہمارا راستہ آمد و رفت بند ہو گیا اور ہمارے مہمان بہت تکلیف کے ساتھ دور کے کوچوں سے ہو کر مسجد تک پہنچتے لیکن آخر عدالت کے حکم سے وہ دیوار ۲۰ اگست ۱۹۰۱ء کو گرائی گئی اور مقدمہ کا خرچہ بھی ہمارے مخالفین پر پڑا۔ فالحمد للہ۔ پیشگوئی ۲۰ اگست ۱۹۰۱ء ان الہامات کے گواہ سید فضل شاہ صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب ۔ مولوی حکیم نورالدین صاحب ۔ مولوی محمد علی صاحب ۔ مفتی محمد صادق صاحب ۔ مولوی شیر علی صاحب و دیگر بہت سے احباب ہیں ۔ مثلا شیخ یعقوب علی صاحب۔ حکیم فضل الدین صاحب ۔ میر ناصر نواب صاحب ۔ سید عبدائی عرب حویزی وغیرہ