نشانِ آسمانی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 506 of 598

نشانِ آسمانی — Page 506

روحانی خزائن جلد ۴ ۵۰۶ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات تیرے کسی موذی مخالف پر کسی تنبیہہ کے نزول کی خبر دی جائے گی تو اُن سب باتوں میں جو کچھ تجھ سے ظہور میں آئیگا اور جو کچھ تو دکھائے گا ، وہ میں بھی دکھلاؤں گا۔ تو ایسا معارضہ کسی مخالف سے ہرگز ممکن نہیں اور ہرگز مقابل پر نہیں آئیں گے کیونکہ اُن کے دل شہادت دے رہے ہیں کہ وہ کذاب ہیں۔ انہیں اس سچے خدا سے کچھ بھی تعلق نہیں کہ جو راستبازوں کا مددگار اور صدیقوں کا دوست دار ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی کسی قدر بیان کر چکے ہیں۔ وَهَذَا آخِرُ كَلَا مِنَا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ اَوَّلا وَ آخِرًا وَ ظَاهِرًا وَّ بَاطِئًا - هُوَ مَوْلَانَا نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ الْوَكِيل -