نشانِ آسمانی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 431 of 598

نشانِ آسمانی — Page 431

روحانی خزائن جلد ۴ ۴۳۱ نشان آسمانی لیکن کوئی قصد بجز توفیق و فضل و امداد و رحمت الہی انہ مل و امداد و رحمت الهی انجام پذیر نہیں ہو سکتا اور خدائے تعالیٰ کی بشارات پر نظر کر کے جو بارش کی طرح برس رہی ہیں اس عاجز کو یہی امید ہے کہ وہ اپنے اس بندہ کو ضائع نہیں کرے گا اور اپنے دین کو اس خطر ناک پراگندگی میں نہیں چھوڑے گا جو اب اس کے لاحق حال ہے مگر برعایت ظاہری جو طریق مسنون ہے مَنْ أَنْصَارِي إِلَى فصل L الله کے بھی کہنا پڑتا ہے۔ سو بھا ئیو جیسا میں ابھی بیان کر چکا ہوں سلسلہ تالیفات کو بلا جاری رکھنے کیلئے میرا پختہ ارادہ ہے اور یہ خواہش ہے کہ اس رسالہ کے چھپنے کے بعد جس کا نام نشان آسمانی ہے رسالہ وافع الوساوس طبع کرا کر شائع کیا جاوے اور بعد اس کے بلا توقف رسالہ حیات النبي وممات المسيح جو پورپ اور امریکہ کے ملکوں میں بھی بھیجا جائے گا شائع ہو اور بعد اس کے بلا توقف حصہ پنجم براہین احمدیہ جس کا دوسرا نام ضرورت قرآن رکھا گیا ہے ایک مستقل کتاب کے طور پر چھپنا شروع ہو لیکن میں اس سلسلہ کے قائم رکھنے کیلئے یہ احسن انتظام خیال کرتا ہوں کہ ہر ایک رسالہ جو میری طرف سے شائع ہو میرے ذی مقدرت دوست اس کی خریداری سے مجھ کو بدل و جان مدد دیں اس طرح پر کہ حسب مقدرت اپنی ایک نسخہ یا چند نسخے اس کے خرید لیں جن رسائل کی قیمت تین آنه یا چار آنہ یا اس کے قریب ہو۔ ان کو ذی مقدرت احباب اپنی مقدور کے موافق ایک مناسب تعداد تک لے سکتے ہیں اور پھر وہی قیمت دوسرے رسالہ کے طبع میں کام آ سکتی ہے۔ اگر میری جماعت میں ایسے احباب ہوں جوان پر بوجہ املاک و اموال و زیورات وغیرہ کے زکوۃ فرض ہو تو ان کو سمجھنا چاہئے کہ اس وقت دین اسلام جیسا غریب اور یتیم اور بے کس کوئی بھی نہیں اور زکوۃ نہ دینے میں جس قدر تہدید شرع وارد ہے وہ بھی ظاہر ہے اور عنقریب ہے جو منکر زکوۃ کافر ہو جائے پس فرض عین ہے جو اسی راہ میں اعانت اسلام میں زکوۃ دی جاوے۔ جاوے۔ زکوۃ میں کتابیں خریدی جائیں اور مفت تقسیم کی جائیں اور میری تالیفات بجز ان رسا زان رسائل کے اور بھی ہیں جو نہایت مفید ہیں جیسے رسالہ سے احکام القرآن اور : آن اور اربعین فی علامات المقر بین اور سراج منیر اور تفسیر کتاب عزیز لیکن چونکہ کتاب براہین احمدیہ کا کام از بس ضروری ہے اس لئے بشرط فرصت کوشش کی جائے گی کہ یہ رسائل بھی درمیان میں طبع ہو کر شائع ہو جائیں آئندہ ہر ایک امر اللہ جل شانہ کے اختیار میں ہے يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۲۸ مئی ۱۸۹۲ء ا الصف : ۱۵