نشانِ آسمانی — Page 405
۱۹ روحانی خزائن جلد ۴ ۴۰۵ میاں گلاب شاہ مجذوب کی پیشگوئی جیسا کہ میاں کریم بخش نے قسم کھا کر بیان کی ہے یہاں لکھی جاتی ہے نشان آسمانی کریم بخش جمال پوری کی طرف سے لکھی ہمدردی کی غرض سے مسلمانوں کی آگاہی کے لئے ایک سچی گواہی کا اظہار تمام مسلمان بھائیوں پر واضح ہو کہ اس وقت میں محض اپنے بھائیوں کی خیر خواہی اور ہمدردی کیلئے اس اپنی سچی شہادت کو جس کا ذکر میں نے ازالہ اوہام کے صفحہ ۷۰۷ میں پہلے اس سے لکھایا تھا یہ تفصیل تام میرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی نسبت ظاہر کرنا چاہتا ہوں تا لوگوں کو میری طرف سے خاص طور پر اطلاع ہو جائے اور تا ادائے شہادت کے فرض سے مجھ کو سبکدوشی حاصل ہوا اور قبل اس کے کہ میں اس شہادت کو بیان کروں الله جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ میری شہادت بالکل صحیح اور ہر یک شک اور شبہ سے بالکل منزہ ہے اگر اس شہادت کے بیان کرنے میں جو ذیل میں بیان کروں گا کچھ میری طرف سے افترا ہے یا کچھ کم و بیش میں نے اس میں کر دیا ہے تو خدائے تعالیٰ اسی جہان میں میرے پر عذاب نازل کرے۔ میں خوب سمجھتا ہوں کہ اگر میں خلاف واقعہ بیان کروں گا اور خدائے تعالیٰ پر افترا باندھوں گا تو جہنم کے سرگروہوں میں داخل کیا جاؤں گا اور خدائے تعالیٰ کا غضب اور اس کی لعنت دنیا اور آخرت میں میرے پر وارد ہوگی ۔ میں نے اس گواہی کو جو ابھی بیان کروں گا بہت ضبط سے یاد رکھا ہے