نسیمِ دعوت — Page 180
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۸۰ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح ﴿۲۸﴾ أَتَحْسَبُهُ اَتْقَى الرِّجَالِ وَخَيْرَهُمُ فَمَا نَالَكُمْ مِّنْ خَيْرِهِ يَا مُعْذِرُ کیا تو اس کو تمام دنیا سے زیادہ پر ہیز گار سمجھتا ہے اور یہ تو بتلاؤ کہ اس سے تمہیں دینی فائدہ کیا پہنچا ؟ اے مبالغہ کرنے والے! أَرَاكُمْ كَذَاتِ الْحَيْضِ لَا مِثْلَ طَاهِرٍ تَطِيبُ وَمِنْ مَّاءِ الْعَذَابَةِ تَطْهَرُ میں تمہیں حیض والی عورت کی طرح دیکھتا ہوں ۔ نہ اس عورت کی طرح جو حیض سے پاک ہوتی ہے جی حَسِبْتُمْ حُسَيْنًا أَكْرَمَ النَّاسِ فِي الْوَرَى وَاَفْضَلَ مَا فَطَرَ الْقَدِيرُ وَيَفْطُرُ تم نے حسین کو تمام مخلوق سے بہتر سمجھ لیا ہے۔ اور تمام ان لوگوں سے افضل سمجھا ہے جو خدا نے پیدا کئے كَأَنَّ امْرَءًا فِي النَّاسِ مَا كَانَ غَيْرُهُ وَطَهَّرَهُ الرَّحْمَانُ وَالْغَيْرُ يَفْجُرُ گویا لوگوں میں وہی ایک آدمی تھا۔ اور اس کو خدا نے پاک کیا اور غیر نا پاک ہیں وَهَذَا هُوَ الْقَوْلُ الَّذِي فِي ابْنِ مَرْيَمٍ يَقُولُ النَّصَارَى أَيُّهَا الْمُتَنَصِّرُ اور یہ تو وہی قول ہے جو حضرت عیسیٰ کی نسبت نصاری کہا کرتے ہیں۔ اے نصاری سے مشابہ! فَيَا عَجَبًا كَيْفَ الْقُلُوبُ تَشَابَهَتْ فَكَادَ السَّمَا مِنْ قَوْلِكُمْ تَتَفَطَّرُ پس تعجب ہے کہ کیونکر دل باہم متشابہ ہو گئے ۔ پس نزدیک ہے کہ آسمان ان کی باتوں سے پھٹ جائیں ا تُطْرِءُ عَبْدًا مِّثْلَ عِيسَى وَتَنْحِتُ لَهُ رُتْبَةً كَالأَنْبِيَاءِ وَ تَهْذُرُ کیا تو عیسی کی طرح ایک بندہ کی حد سے زیادہ تعریف کرتا ہے۔ اور اس کے لئے انبیاء کا رتبہ قرار دیتا ہے ا لَا لَيْتَ شِعْرِي هَلْ رَأَيْتَ مَقَامَهُ كَمِثْلِ بَصِيرٍ أَوْ عَلَى الظَّنِّ تَعْمُرُ کاش تجھے سمجھ ہوتی ۔ کیا تو نے اس کا مقام دیکھ لیا ہے۔ یا ساری عمارت ظن پر ہے ا تُعْلِيْهِ إِطْرَاءً وَ كِذَّبًا وَ فِرْيَةً اَتَسْقِيهِ كَأْسًا مَا سَقَاهُ الْمُقَدِّرُ کیا تو اس کو محض جھوٹ اور افترا کی راہ سے بلند کرنا چاہتا ہے کیا تو اس کو وہ پیالہ پلاتا ہے جو خدا نے اس کو نہیں پلایا دوسرے مصرع کے تحت جو عبارت ہے وہ پہلے مصرع ہی کا ترجمہ ہے۔ کا تب سے سہواً دوسرے مصرع کا ترجمہ رہ گیا ہے جو یہ ہے۔ ” وہ خوشبو لگائے ہو اور حیض کے بعد اس کے رحم سے پانی آنا بھی ختم ہو کر اس سے بھی پاک ہو چکی ہو۔ (شمس)