نسیمِ دعوت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 164 of 566

نسیمِ دعوت — Page 164

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۶۴ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح إِلَيْكَ اَرُدُّ مَحَامِدِی رُدْتُ كُلَّهَا وَ مَا أَنَا إِلَّا مِثْلُ ذَرْقٍ يُعَفَّرُ میں تیری طرف ان تمام تعریفوں کو رد کرتا ہوں جن کا میں قصد کرتا ہوں اور میں نہیں ہوں مگر ایک سرگین کی طرح جو خاک میں ملایا جاتا ہے وَ قَالُوا عَلَى الْحَسْنَيْنِ فَضَّلَ نَفْسَهُ اَقُوْلُ نَعَمْ وَاللَّهُ رَبِّي سَيُظْهِرُ اور انہوں نے کہا کہ اس شخص نے امام حسن اور حسین سے اپنے تئیں اچھا سمجھا۔ میں کہتا ہوں کہ ہاں اور میرا خدا عنقریب ظاہر کر دے گا وَلَوْ كُنْتُ كَذَّابًا لَمَا كُنتُ بَعْدَهُ كَمِثْلِ يَهُودِي وَ مَنْ يَتَنَصَّرُ اور اگر میں جھوٹا ہوتا تو پھر اس کے بعد میں ایک یہودی اور مرتد نصرانی کی مانند بھی نہ ہوتا وَلَكِنَّنِي مِنْ اَمْرِ رَبِّي خَلِيفَةٌ مَسِيحٌ سَمِعْتُمْ وَعْدَهُ فَتَفَكَّرُوا مگر میں اپنے خدا کے حکم سے خلیفہ اور مسیح موعود ہوں ۔ اب تم سوچ لو فَمَا شَأْنُ مَوْعُودٍ وَمَا فِيْهِ عِنْدَكُمْ مِنَ الْقَوْلِ قَوْلِ نُبِيِّنَا فَتَدَبَّرُوا پس مسیح موعود کی کیا شان ہے اور تمہارے پاس اس کے باب میں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا قول ہے؟ حَدِيثٌ صَحِيحٌ عِنْدَكُمْ تَقْرَءُونَهُ فَلَا تَكْتُمُوا مَا تَعْلَمُونَ وَأَظْهِرُوا تمہارے پاس ایک صحیح حدیث ہے جس کو تم پڑھتے ہو۔ پس جو کچھ تم جانتے ہو اس کو پوشیدہ مت کرو اور ظاہر کرو وَمَنْ يَكْتُمَنَّ شُهَادَةً كَانَ عِنْدَهُ فَسَوْفَ يَرَى تَعْذِيبَ نَارٍ تُسَخَّرُ اور جو شخص اس گواہی کو پوشیدہ کرے گا جو اس کے پاس ہے۔ پس عنقریب وہ آگ کا عذاب دیکھے گا جو خوب بھڑ کائی جائے گی فَلَا تَجْعَلُوا كِذُبًا عَلَيْكُمْ عُقُوبَةً وَ دَعُ يَا ثَنَاءَ اللَّهِ قَوْلًا تُزَوِّرُ پس تم جھوٹ کو اپنے لئے وبال کا ذریعہ مت ٹھہراؤ۔ اور اے ثناء اللہ ! تو جھوٹ بولنا چھوڑ دے ۵۳﴾ تَرَكْتَ طَرِيقَ كِرَامٍ قَوْمٍ وَ خُلْقَهُمْ هَجَوْتَ بِمُدٌ عَامِدًا لِّتُحَقِّرُ تو نے شریفوں کے خلق اور طریق کو چھوڑ دیا۔ اور تو نے موضع مد میں قصد ا ہماری ہجو کی تا تو تحقیر کرے وَ شَانَ مَا بَيْنَ الْكِرَامِ وَبَيْنَكُمْ وَإِنَّ الْفَتَى يَخْشَى الْحَسِيْبَ وَيَحْذَرُ اور کہاں شریف اور کہاں تم لوگ ۔ اور نیک انسان خدا سے ڈرتا ہے اور بدی سے پر ہیز کرتا ہے تَرَكْنَاكَ حَتَّى قِيلَ لَا يَعْرِفُ الْقِلَى فَجِئْتَ خَصِيمًا أَيُّهَا الْمُسْتَكْبِرُ ہم نے تو تجھے چھوڑ دیا تھا یہاں تک کہ تم لوگ کہتے تھے کہ اب کیوں کچھ لکھتے نہیں ؟ پس تو خود مقابلہ کے لئے آیا ہے اے متکبر !