منن الرحمٰن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 402 of 581

منن الرحمٰن — Page 402

روحانی خزائن جلد ۹ ۴۰۰ نور القرآن نمبر ۲ ہزار ہا آدمی ان جھوٹے بہتانوں کو سن کر مرتد ہو گئے مگر ان کے خیال میں ہنوز کسی احسن انتظام کی ضرورت نہیں ۔ یا الہی یہ لوگ کیوں اندھے ہو گئے ۔ مجھے کچھ سبب معلوم نہیں ہوتا کیوں بہرے ہو گئے ۔ مجھے کچھ بھی پتہ نہیں لگتا ۔ اے قادر خدا اے حامی دین مصطفیٰ تو ان کے دلوں کے جذام کو دور کر ۔ ان کی آنکھوں کو بینائی بخش کہ تو جو چاہتا ہے کرتا ہے تیرے آگے کوئی بات ان ہونی نہیں ۔ ہم تیری رحمتوں پر بھروسہ رکھتے ہیں تو کریم اور قادر ہے ۔ پیارے ناظرین ایک اور اعجوبہ بھی سنو کہ یہ لوگ اپنے اشتہار میں لکھتے ہیں کہ اس قسم کا قانون پاس کرنا کہ کوئی شخص کسی مذہب پر ایسا اعتراض نہ کرے جو خود اس پر وارد ہوتا ہو یہ صرف ہمارے ماخوذ کرانے کے لئے ہے ۔ او ظالم مولو یو ! تم مطمئن رہو کہ ہم تمہارے جھوٹ اور بہتان کی وجہ سے تم پر ہرگز نالش نہیں کریں گے یہاں تک کہ اس دنیا سے گزر جائیں گے لیکن برائے خدا اپنی خیانتوں سے اسلام پر ظلم مت کرو۔ یہ بات بالکل سچ ہے کہ اسلام پر جس قدر عیسائی مذہب اور دوسروں کی طرف سے اعتراض ہو رہے ہیں وہ اعتراض ان کی کتابوں پر بھی وارد ہوتے ہیں ۔ پس ظاہر ہے کہ اگر قانون کا رعب در میان ہوگا تو ایسے اعتراض آئندہ نابود ہو جائیں گے اور جو پہلے کر چکے ان کی قلعی کھل جائے گی اور اس طریق سے اسلام کا چہرہ روشن سب کو نظر آ جائے گا اور تمام دھوکا دینے والوں کی کارستانیاں مٹ جائیں گی سوتم سچ کو مت چھپاؤ بے ایمانی مت اختیار کرو ، اس سے ڈرو جس کا غضب ایک کھا جانے والی آگ ہے ۔