منن الرحمٰن — Page 335
روحانی خزائن جلد ۹ ۳۳۳ نور القرآن نمبرا باتوں کو دیکھ کر جلد حق سمجھ آ جاتا ہے اور دونوں کتابوں کا مواز نہ ہو کر ضعیف اور قوی اور ناقص اور کامل کا فرق ظاہر ہو جاتا ہے لیکن یا د رکھیں کہ آپ ہی وکیل نہ بن بیٹھیں بلکہ ہماری طرح دعوی اور دلیل اپنی کتاب میں سے پیش کریں اور مباحثہ کے نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ بات بھی لازم پکڑیں کہ جس دلیل سے اب ہم شروع کرتے ہیں اسی دلیل کا وجو د اپنے بالمقابل رسالہ میں اپنی کتاب میں سے نکال کر دکھلا دیں ۔ علی ھذا القیاس ہمارے ہر یک نمبر ۳ کے نکلنے کے مقابل اسی دلیل کو اپنی کتاب کی حمایت میں پیش کریں جو ہم نے اس نمبر میں پیش کی ہو ۔ اس انتظام سے بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ ان کتابوں میں سے کونسی کتاب اپنی سچائی کو آپ ثابت کرتی ہے اور معارف کا لا انتہا سمندر اپنے اندر رکھتی ہے ۔ اب ہم خدا تعالیٰ سے توفیق پا کر اول نمبر کو شروع کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یا الہی سچائی کی فتح کر اور باطل کو ذلیل اور مغلوب کر کے دکھلا وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔ امين برہان اول قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر دلیل قرآن شریف نے بہت زور شور سے اس دعوئی کو پیش کیا ہے کہ وہ