معیارالمذاہب — Page 310
روحانی خزائن جلد ۹ ۳۱۰ ضياء الحق ضياء الحق گر نه بیند بروز شیره چشم چشمه آفتاب را چه گناه رسالہ ضیاء الحق کی نسبت ہمارا یہ ارادہ تھا کہ منن الرحمن کے ساتھ اس کو شائع کریں اور اُسی کے حصوں میں سے ایک حصہ اس کو ٹھہر اویں لیکن بالفعل ہم نے رسالہ مذکورہ کی چند کا پیوں کا شائع کرنا اس لئے مناسب سمجھا کہ بعض نا واقف اور متعصب اب تک اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ گویا وہ پیشگوئی جو آتھم کی نسبت کی گئی تھی وہ غلط نکلی ۔ سو جس قد رضیاء الحق کی کا پیاں اب ہم اپنے ہاتھ سے روا نہ کرتے ہیں ۔ اس کے سوا کسی کی درخواست پر ہرگز یہ رسالہ روانہ نہیں ہوگا ۔ مگر اس صورت میں کہ درخواست کننده من الرحمن کی خریداری کی درخواست کرے کیونکہ یہ رسالہ اسی کتاب کا ایک حصہ کیا گیا ہے اور کتاب منن الرحمن انشاء اللہ تعالیٰ دسمبر ۱۸۹۵ء تک چھپ جائے گی تب اس کے نکلنے کے وقت یہ رسالہ بھی ایک حصہ اس کا متصور ہوکر شائع کیا جائے گا ۔ بالفعل ہم چند نسخے جو پچاس سے زیادہ نہیں محض اس غرض سے شائع کرتے ہیں کہ تا آتھم کے مقدمہ میں ان لوگوں کو جو کہتے ہیں کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی جلد تر اس غلط فہمی کے گڑھے سے نکالیں کیونکہ ہمارے اندھے مخالف اب تک اس سچائی کو دیکھ نہیں سکے جو پیشگوئی