معیارالمذاہب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 581

معیارالمذاہب — Page 308

روحانی خزائن جلد ۹ ٣٠٨ ضياء الحق ۱۶ آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ ل اور آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي کے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی صحابی سے بجز مار دینے کے کوئی اور معنے ثابت کرنے چاہیں تو ان کے لئے ہرگز ممکن نہیں۔ اگر چہ اس غم میں مرجائیں ۔ اسی وجہ سے امام ابن حزم اور امام مالک اور امام بخاری اور دوسرے بڑے بڑے اکابر کا یہی مذہب ہے کہ در حقیقت حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں۔ افسوس کہ جاہل مولویوں نے ناحق شور مچایا اور آخر حضرت عیسی کی موت ثابت ہی ہوئی جس کے ثبوت سے وہ ایسے نادم ہوئے کہ بس مر گئے ۔ وحی اللہ پر کم توجہ رکھنے سے یہ تمام مصیبتیں ان پر پڑیں ۔ مولویوں نے یہ بھی نہ سوچا کہ خدا تعالیٰ نے آج سے سولہ برس پہلے الہام مندرجہ براہین احمد یہ میں اس عاجز کا نام عیسی رکھا ہے کیا انسان اتنا لمبا منصوبہ کر سکتا ہے کہ جو افتر اسولہ برس کے بعد کرنا تھا اس کی تمہید اتنی مدت پہلے ہی جمادی اور خدا نے بھی اس قدر لیبی مہلت دے دی جس کی دنیا میں جب سے دنیا شروع ہوئی کوئی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ والسلام على من اتبع الهدى - وحی حق پُر از اشارات خداست گر نفہمید جاہلی کج دل رواست چشمہ فیض است وحی ایزدی لیکن آن فهمد که باشد مهتدی وحی قرآن رازہا دارد بسے نسبتی باید که تا فهمد کسے واجب آمد نسبت اندر دین نخست کار بے نسبت نمی آید درست آن سعیدے کش ابوبکر است نام نسبت می داشت با خیر الانام زیں نشد محتاج تفتیش دراز جان او بشناخت روئے پاک باز ہست فرقے در نظرہا اے سعید آنچہ ہارون دید آن قاروں ندید بود ہارون پاک و ایں کرے پلید کے بماند با یزیدی بایزید ال عمران : ۵۶ ۲ المآئدة: ۱۱۸