مسیح ہندوستان میں — Page 288
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۸۸ تریاق القلوب يا آدم اسکن انت وزوجك الجنة۔ يا مريم اسكن انت وزوجك الجنة۔ يا احمد اسكن انت وزوجك الجنة - دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۹۲ و ۴۹۶۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے آدم جس سے نئے سرے اسلام کے نوروں کی بنیاد پڑے گی یعنی ایک عظیم الشان تجدید ہوگی اور برکات ظاہر ہوں گے اور فیج اعوج کے زمانہ کی غلطیاں اور غلط تفسیریں کاٹ کر پھینک دی جائیں گی اور ایک نئی جماعت اسلام کی حمایت کے لئے اس سے قائم ہوگی۔ تو مع اپنی زوجہ کے بہشت میں داخل ہو۔ اسی لحاظ سے الہام میں میرا نام آدم رکھا گیا کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ نئے معارف اور نئے حقائق اور نئی زمین اور نیا آسمان اور نئے نشان ہوں گے ۔ اور نیز یہ کہ مجھ سے ایک نیا خاندان شروع ہوگا سو اُس نے ایک نئے خاندان کے لئے مجھے اس الہام میں ایک نئی بیوی کا وعدہ دیا اور اس الہام میں اشارہ کیا کہ وہ تیرے لئے مبارک ہوگی اور تو اس کے لئے مبارک ہوگا اور مریم کی طرح اُس سے تجھے پاک اولا د دی جائے گی ۔ سو جیسا کہ وعدہ دیا گیا تھا ایسا ہی ظہور میں آیا اور خدا تعالیٰ نے چار لڑکوں کا بذریعہ الہام فروری ۱۸۸۶ء میں وعدہ دیا اور پھر ہر ایک پر کے پیدا ہونے سے پہلے اس کے پیدا ہونے کے بارے میں وعدہ دیا اور جیسا کہ میں پہلے اس سے لکھ چکا ہوں یہ خدا تعالیٰ کا عظیم الشان نشان ہے کہ اُس نے ان ہر چہار لڑکوں کے پیدا ہونے کا اس وقت وعدہ دیا جبکہ اُن میں سے براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۶ میں یہ الہام درج ہے یعنی الہام یا آدم اسکن انت و زوجک الجنة اور ایسا ہی الہام اشكر نعمتی رأیت خدیجتی براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۸ میں مندرج ہے۔ چونکہ یہ دونوں پیشگوئیاں حالات موجودہ - ات موجودہ کے لحاظ سے بالکل دور از قیاس تھیں اور ان کے ساتھ کوئی تفہیم نہ تھی اس لئے میں ان کی تشریح اور تفصیل واقعی طور پر نہ کر سکا نا چار براہین احمدیہ میں ایک حیرت زدہ عالم میں مختصر طور پر معنے بیان کر دیئے گئے ۔ منہ