مسیح ہندوستان میں — Page 101
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۰۱ مسیح ہندوستان میں کرلن کے بیٹے قبائل کرلن کے بیٹے قبائل خٹک خشکی زاز زازی سور سوری باب بابی آفرید آفریدی بنگنیش بنگنیشی طور طوری لنڈیپور لنڈ بیپوری تمَّ كَلامُهُ ☆ اور کتاب مخزن افغانی تالیف خواجہ نعمت اللہ ہراتی بعہد جہانگیر شاہ تالیف شده ۱۰۱۸ ہجری جس کو پروفیسر برنہارڈ ڈورن ( خارکو یونیورسٹی ) نے بمقام لندن ترجمہ کر کے ۱۸۳۶ء میں شائع کیا ہے اس کے مفصلہ ذیل ابواب میں یہ بیان ہے۔ باب اوّل میں بیان تاریخ یعقوب اسرائیل ہے جس سے اس (افغان) قوم کا شجرہ نسب شروع ہوتا ہے۔ باب دوم میں مضمون تاریخ شاہ طالوت ہے یعنی افغانوں کا شجرہ نسب طالوت سے ملایا گیا ہے۔ صفحہ ۲۲ و ۲۳ میں لکھا ہے کہ طالوت کے دو بیٹے تھے۔ بر خیاہ اور ارمیاہ ۔ بر خیاہ کا بین بیٹا آصف تھا اور ارمیاہ کا افغان ۔ اور صفحہ ۲۴ میں لکھا ہے کہ افغان کے ۲۴ بیٹے تھے اور افغان کی * اولاد کے برابر کوئی اور اسرائیلی قبیلہ میں نہ تھا۔ اور صفحہ ۱۵ میں لکھا ہے کہ بخت نصر نے تمام شام پر قبضہ کر لیا اور اقوام بنی اسرائیل کو جلا وطن کر کے غور ، غزنی، کابل، قندہار اور کوہ فیروز کے کو ہستانی علاقوں میں لا بسایا جہاں خاص کر آصف اور افغان کی اولا درہ پڑی۔ معتبر تواریخ مثلاً تاریخ طبری ، مجمع الانساب، گزیدہ جہاں کشائی مطلع الانوار ، معدن اکبر سے خلاصہ کر کے یہ کتاب بنائی گئی ہے ۔ ( دیکھو صفحہ ۳ دیباچہ از مصنف ) سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۴۰ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” ۲۵ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)