مسیح ہندوستان میں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 66 of 769

مسیح ہندوستان میں — Page 66

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۶ باب چهارم ان شہادتوں کے بیان میں جو تاریخی کتابوں سے ہم کو ملی ہیں چونکہ اس باب میں مختلف قسم کی شہادتیں ہیں اس لئے صفائی ترتیب کے لئے ہم اس کو کئی فصل پر منقسم کر دیتے ہیں اور وہ یہ ہیں۔ پہلی فصل ان شہادتوں کے ذکر میں جوان اسلامی کتابوں سے لی گئی ہیں جو حضرت مسیح علیہ السلام کی سیاحت کو ثابت کرتی ہیں ۔ مسیح ہندوستان میں کتاب روضة الصفا جو ایک مشہور تاریخی کتاب ہے اس کے صفحہ ۱۳۰۔ ۱۳۱ ۱۳۲ ۱۳۳ ۱۳۴ ۱۳۵ میں بزبان فارسی وہ عبارت بھی ہے۔ ت لکھی ہے جس کا خلاصہ ترجمہ ہم لکھی ۔ ذیل میں لکھتے ہیں ۔ اور وہ یہ ہے :۔ حضرت عیسی علیہ السلام کا نام مسیح اس واسطے رکھا گیا کہ وہ سیاحت بہت کرتے تھے ایک پشمی طاقیہ ان کے سر پر ہوتا تھا اور ایک پشمی کرتہ پہنے رہتے تھے۔