مجموعہ آمین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 491 of 615

مجموعہ آمین — Page 491

روحانی خزائن جلد ۱۷ ۴۹۱ اقبال کو بڑھانا اب اب فضل لے کے آنا ہر رنج سے بچانا دکھ و خود میرے کام کرنا یا رب نہ آزمانا! یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي درد سے مجموعه آمین ے چھڑانا یہ تینوں تیرے چاکر ہوویں جہاں کے رہبر یہ ہادی جہاں ہوں یہ ہوویں نور یکسر یہ مرجع شہاں ہوں یہ ہوویں مہر انور یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اہل وقار ہوویں فخر دیار ہوویں حق پر شار ہوویں مولی کے یار ہوویں با برگ و بار ہوویں اِک سے ہزار ہوویں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تو ہے جو پالتا ہے، ہر دم سنبھالتا ہے غم سے نکالتا ہے، دردوں کو ٹالتا ہے کرتا ہے پاک دل کو حق دل میں ڈالتا ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي تو نے سکھایا فرقاں جو ہے مدارِ ایماں جس سے ملے ہے عرفاں اور دور ہو وے شیطاں یہ سب ہے تیرا احساں تجھ پر شار ہو جاں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي تیرا نبی جو آیا اُس نے خدا دکھایا دین قویم لایا بدعات کو مٹایا حق کی طرف بلایا مل کر خدا ملایا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي قرباں ہیں تجھ پہ سارے جو ہیں مرے پیارے احساں ہیں تیرے بھارے گن گن کے ہم تو ہارے دل خوں ہیں غم کے مارے کشتی لگا کنارے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي