مجموعہ آمین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 452 of 615

مجموعہ آمین — Page 452

روحانی خزائن جلد ۱۷ ۴۵۲ اربعین نمبر ۴ بقيه حاشيـــــــــــــه ڈال دیتے اور پھر خدا کے فعل کو بطور ایک حکم کے فعل کے مان لیتے مگر ان لوگوں کو تو اس قسم کے مقابلہ کا نام سننے سے بھی موت آتی ہے ۔ مہر علی شاہ گولڑوی کو سچا ماننا اور یہ سمجھ لینا کہ وہ فتح پا کر لاہور سے چلا گیا ہے کیا یہ اس بات پر قوی تھوڑی دیر کے بعد منشی الہی بخش صاحب کی نسبت یہ الہام ہوا۔ یریدون ان يروا طمشک و الله يريد ان يریک انعامه۔ الانعامات المتواترة انت منى بمنزلة اولادى۔ والله ولیک و ربک فقـلـنـا يـا نـار كـونـي بـردا ۔ ان الله مع الذين اتقوا والذين هم يحسنون الحسنى - ترجمہ : - یہ لوگ خون حیض تجھ میں دیکھنا چاہتے ہیں یعنی نا پا کی اور پلیدی اور خباثت کی تلاش میں ہیں اور خدا چاہتا ہے کہ اپنی متواتر نعمتیں جو تیرے پر ہیں دکھلاوے۔ اور خون حیض سے تجھے کیونکر مشابہت ہو اور وہ کہاں تجھ میں باقی ہے۔ پاک تغیرات نے اس خون کو خوبصورت لڑکا بنا دیا اور وہ لڑکا جو اس خون سے بنا میرے ہاتھ سے پیدا ہوا اس لئے تو مجھ سے بمنزلہ اولاد کے ہے یعنی گوبچوں کا گوشت پوست خون حیض سے ہی پیدا ہوتا ہے مگر وہ خون حیض کی طرح نا پاک نہیں کہلا سکتے ۔ اسی طرح تو بھی انسان کی فطرتی ناپاکی سے جو لازم بشریت ہے اور خون حیض سے مشابہ ہے ترقی کر گیا ہے ۔ اب اس پاک لڑکے میں خون حیض کی تلاش کرنا حمق ہے وہ تو خدا کے ہاتھ سے غلام زکی بن گیا اور اس کے لئے بمنزلہ اولاد کے ہو گیا اور خدا تیرا متولی اور تیرا پرورندہ ہے اس لئے خاص طور پر پدری مشابہت درمیان ہے ۔ جس آگ کو اس کتاب عصائے موسیٰ سے بھڑ کا نا چاہا ہے ہم نے اس کو بجھا دیا ہے۔ خدا پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے جو نیک کاموں کو پوری خوبصورتی کے ساتھ انجام دیتے ہیں اور تقویٰ کے باریک پہلوؤں کا لحاظ رکھتے ہیں یعنی وہ لوگ جو بغیر پوری تفتیش کے آیت کریمہ وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لَمَزَةٍ ل کا مصداق بنتے ہیں خدا ان کے ساتھ نہیں ہے اور ان کے لئے الهمزة : ٢