مجموعہ آمین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 422 of 615

مجموعہ آمین — Page 422

روحانی خزائن جلد ۱۷ ۴۲۲ اربعین نمبر ۳ جعلك المسيح ابن مريم۔ انت الشيخ المسيح الذي لا يضاع وقته۔ کمثلک در لا يُضاع یعنی خدا کی سب حمد ہے جس نے تجھ کو سیح ابن مریم بنایا تو وہ شیخ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔ تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا ۔ اور پھر فرمایا لنحيينك حيوة طيبة ثمانين حولا او قريبا من ذالک و تری نسلا بعيدا مظهر الحق والعلاء۔ كَانَّ الله نزل من السماء ۔ یعنی ہم تجھے ایک پاک اور آرام کی زندگی عنایت کریں گے۔ اتنی برس یا اس کے قریب قریب یعنی دو چار برس کم یا زیادہ اور تو ایک دور کی نسل دیکھے گا۔ بلندی اور غلبہ کا مظہر ۔ گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔ اور پھر فرمایا یاتی قمر الانبياء وامرك يتأتى ما انت ان تترك الشيطان قبل ان تغلبه۔ الفوق معك والتحت مع اعدائک ۔ یعنی نبیوں کا چاند چڑھے گا اور تو کامیاب ہو جائے گا ۔ تو ایسا نہیں کہ شیطان کو چھوڑ دے قبل اس کے کہ اُس پر غالب ہو۔ اور اوپر رہنا تیرے حصہ میں ہے اور نیچے رہنا تیرے دشمنوں کے حصہ میں ۔ اور پھر فرمایا۔انی مهین من اراد اهانتک۔ وما كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب۔ سبحان الله انت وقاره۔ ۳۳) فكيف يتركك انى انا الله فاخترنی قل رب اني اخترتك على كل شيء ترجمہ : ۔ میں اس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت چاہتا ہے اور میں اس کو مدد دوں گا جو تیری مدد کرتا ہے۔ اور خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق نہ کرلے۔ خدا ہر ایک عیب سے پاک ہے اور تو اس کا وقار ہے پس وہ تجھے کیونکر چھوڑ دے۔ میں ہی خدا ہوں تو سرا سر میرے لئے ہو جا۔ تو کہہ اے میرے رب میں نے تجھے ہر چیز پر اختیار کیا۔ اور پھر فرمايا سيقول العدوّ لست مرسلا۔ سنأخذه من مارن او خرطوم۔ وانا من الظالمين منتقمون۔ انى مع الافواج آتيك بغتة۔