محمود کی آمین — Page 237
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۲۳۵ حجة الله ہے كحَب إذا ما وقع في مِطْحَن الرَّحى فيعركه دور الرحى ويدقق ﴿۸﴾ مثل اس دانہ کے جو چکی کے پینے کی جگہ میں پڑ جائے پس چکی اس کو پیس ڈالے گی اور باریک کر دے گی لعنتم وإن الله يلعن وجهكم ولا لَعْنَ إِلَّا لعن رَبِّ ممزّق تم نے لعنت کی اور خدا تمہارے منہ پر لعنت بھیجتا ہے اور لعنت خدا کی لعنت وكنت أغض الطرف صبرًا على الأذى فلما انتهى الإيذاء ذقتم تخفقى اور میں ایذا پر چشم پوشی کرتا رہا اور جب ایذا انتہاء کو پہنچی تو تم نے میرے ڈرہ کو چکھ لیا وإن كان صلحاء الزمان كمثلكم فلا شك أني فاسق بل كأفسق اور زمانہ کے صلحاء اگر تمہارے جیسے ہوں تو کچھ شک نہیں کہ میں فاسق بلکہ افسق ہوں وما إن أرى في نفسك العلم والتقى تصول كخنزير وكالحمر تشهق اور میں تیرے نفس میں علم اور عقل نہیں دیکھتا اور تو خنزیر کی طرح حملہ کرتا ہے اور گدھوں کی طرح آواز کرتا ہے۔ رقصت كرقص بغية في مجالس وفَسَّقتنى مع كون نفسك أفسق اور تو نے بدکار عورت کی طرح رقص کیا اور مجھے فاسق ٹھہرایا حالانکہ تو سب سے زیادہ فاسق ہے وما نكره المضمار إن كنتَ أهله ونأتيك يوم نضالكم بالتشوق اور ہم میدان سے کراہت نہیں کرتے اگر تو اس کا اہل ہو اور ہم تمہاری لڑائی میں شوق کے ساتھ آئیں گے ومهما يكن حق من الله وَاضِحٌ وإِنْ ردَّها زمر من الناس يبرق اور جس جگہ خدا تعالیٰ کی طرف سے حق واضح ہو اور اگر چہ لوگ اس کو رد کر دیں وہ حق چمک اٹھتا ہے فذَرُني وربي إننى لك نَاصِحٌ وإن أكُ كَذَّابًا فَأَرْدَى وَأُوْبَقِ پس مجھے میرے رب کے ساتھ چھوڑ دے اگر میں کاذب ہوں تو ہلاک کیا جاؤں گا دعوت على فردَّه الله ساخطا علیک فصرت کمثل ثوب مُخَرُبَقِ تو نے میرے پر بددعا کی سوخدا نے تیری بد دعا کو تجھ پر رد کر دیا پس تو پھٹے ہوئے کپڑے کی طرح ہو گیا تعالوا نناضل أيها الزمر كلكم ليهلك من أرداه سم التخلق اے تمام گروہ کے لوگو آجاؤ تا کہ وہ شخص ہلاک ہو جو جھوٹ کے زہر سے ہلاک ہوا أراكم كذئب أو ككلب بصولكم وضَاهَى تكلمكم حمارًا ينهق میں تمہیں بھیڑیے کی طرح دیکھتا ہوں یا کتے کی طرح حملہ میں اور تمہارا کلام گدھے کی آواز سے مشابہ ہے