کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 313 of 630

کتاب البریہ — Page 313

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۳۱۳ كتاب البرية جواب دیں اور یقین رکھیں کہ گورنمنٹ ہر ایک مظلوم کی تائید کرنے کو طیار ہے۔ اس مقدمہ کا نمونہ عقلمندوں کے لئے کافی ہے کہ کیونکر حکام کی عدالت اور انصاف پسندی نے پادریوں کی ایک کثیر جماعت کو ان کے مقاصد سے محروم اور نا کام رکھا۔ سو یہی نصیحت ہے کہ اپنے طور پر کوئی اشتعال اور کوئی تختی ظاہر مت کرو اور کسی آزار اٹھانے کے وقت حکام سے استغاثہ کرو اور اگر معاف کرو اور درگذر اور صبر سے کام لو تو یہ تمہارے لئے استغاثہ کی نسبت بہتر طریق ہے کیونکہ مقدمات اٹھانا اور ناشیں کرتے پھرنا ان لوگوں کی شان کے لائق نہیں ہے جو ایک بڑا حصہ اخلاق کا اپنے اندر رکھتے ہیں۔ فقط یکم رمضان المبارک ۱۳۱۵ھ راقم خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان بقيه حاشيه جائیں گے اور باعث ریل اونٹ بیکار ہو جائیں گے۔ اور فصوص الحکم میں شیخ ابن العربی اپنا ایک کشف یہ لکھتے ہیں کہ وہ خاتم الولایت ہے اور تو ام پیدا ہوگا ۔ اور ایک لڑکی اس کے ساتھ متولد ہوگی اور وہ چینی ہو گا یعنی اس کے باپ دادے چینی ممالک میں رہے ہوں گے سو خدا تعالیٰ کے ارادے نے ان سب باتوں کو پورا کر دیا۔ میں لکھ چکا ہوں کہ میں تو ام پیدا ہوا تھا اور میرے ساتھ ایک لڑکی تھی اور ہمارے بزرگ سمرقند میں جو چین سے تعلق رکھتا ہے رہتے تھے۔ بالآخر یہ بھی لکھنے کے لائق ہے کہ اب تک جو کتا بیں میں نے تالیف کر کے شائع کیں وہ بہ تفصیل ذیل ہیں: براهین احمدیه سرمه چشم آریه شحنه حق۔ فتح اسلام۔ توضیح مرام۔ ازاله اوهام آسمانی فیصله نشان آسمانی آئینه کمالات اسلام۔ تحفه بغداد۔ اتمام الحجة۔ سر الخلافة۔ انوار الاسلام۔ كرامات الصادقين۔ حمامة البشرى۔ بركات الدعا ۔ نور الحق ضياء الحق نور القرآن۔ ست بچن۔ آریه دهرم۔ انجام آتهم۔ شهادة القرآن۔ سراج منير ۔ حجة الله۔ تحفه قيصريه۔ جواب سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا رساله استفتاء۔ تقرير جلسه مهوتسو۔ مباحثه جنگ مقدس دیگر مباحثات کی تقریریں۔ اشتهارات وغيره۔ منه دیکھو منتخب کنز العمال جلد ششم صفحہ ۶۰ جو حاشیہ مسند امام احمد پر ہے بعد ابواب مہدی و عیسی موعود وغیرہ اور اگر یہ کتاب میسر نہ ہو تو رسالہ چہل حدیث مؤلفہ اخوی مکرم مولوی محمد احسن صاحب کا مطالعہ کرو جو عنقریب طبع ہوگا۔ منہ