کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 630

کتاب البریہ — Page 308

روحانی خزائن جلد ۱۳ ٣٠٨ كتاب البرية ۲۶۸ اصلیت حکام پر کھول دی اور مجھے پہلے سے بذریعہ الہام اطلاع دے دی تھی کہ ایسا مقدمہ ہوگا اور ۲۶۸ آخر تمہیں بری کیا جائے گا اور وہ الہامات اس وقت میں نے اپنی جماعت میں شائع کئے جبکہ بقیه حاشيه جلال سے ظاہر ہو گی ۔ وہ اپنی کبریائی کے استغناء کے سبب سے بلند مزاجی دکھلائے گا اور شریروں کے آگے تذلیل نہیں کرے گا اور آخر شریر خود تذلل ظاہر کریں گے ۔ اس جگہ یادر ہے کہ آج سے اٹھارہ برس پہلے براہین احمدیہ میں ان دونوں علامتوں کی طرف الہام الہی میں اشارہ کیا گیا ہے ۔ جیسا کہ ایک الہام یہ ہے کہ القیت علیک محبّةً منی یعنی میں نے اپنی طرف سے کشش محبت کا نشان تجھ میں رکھ دیا ہے کہ جو شخص تعصب سے خالی ہو کر تجھے دیکھے گا وہ بالطبع تجھ سے محبت کرے گا اور تیری طرف کھینچا جائے گا۔ اور دوسرے یہ الہام ہے کہ نصرت بالرعب یعنی تجھ میں ایک علامت رعب بھی رکھ دی ہے۔ اور سوچنے والے اور موجودہ حالات کو دیکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ یہ دونوں علامتیں اس بندہ حضرت عزت میں پوری ہوتی جاتی ہیں ۔ اکثر نیک دل آدمی کھینچے جا رہے ہیں اور مخالفوں پر دن بدن رعب زیادہ ہو رہا ہے وہ اپنے ارادوں سے نومید ہوتے جاتے ہیں اور بعض تو بہ کرتے جاتے ہیں ۔ اور منجملہ نصوص حدیثیہ کے ایک وہ دلیل ہے جو مسلم نے لکھی ہے یعنی یہ کہ کو كانَ الدِّينُ عِنْدَ الثريا لَذَهَبَ بِهِ رَجُلٌ مِنْ فارس یعنی اگر دین ثریا کے پاس بھی ہو تب بھی ایک مرد فارس میں سے اس کو لے آئے گا ۔ یہ حدیث صاف دلالت کرتی ہے کہ اسلام پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ جب دین اور علم اور ایمان میں ضعف آ جائے گا اور جور اور ظلم زمین پر پھیل جائے گا اور اس وقت ایک شخص فارسی الاصل پیدا ہو گا جو اس کو پھر زمین پر واپس لائے گا۔ اور ابھی گذشتہ حدیث سے ثابت ہو چکا ہے کہ وہ شخص جس کے ہاتھ سے ہر ایک قسم کے ظلم اور فسق زوال پذیر ہوں گے وہی مہدی موعود ہے اور حدیث لا مهدی الا عیسی سے ثابت ہوتا ہے کہ وہی مسیح موعود ہے۔ اور اب اس حدیث سے معلوم ہوا کہ