کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 205 of 630

کتاب البریہ — Page 205

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۰۵ كتاب البرية نقل تتمہ بیان ڈاکٹر کلارک بصیغہ فوجداری اجلاسی کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر مرجوعه فیصلہ نمبر بسته نمبر مقدمہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور ۹ ر ا گست ۹۷ء متدائره از محکمه مہر عدالت دستخط حام 15/8/97 سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام میرزاغلام احمد قادیانی جرم ۰۷ ا ضابطہ فوجداری تتمہ بیان ڈاکٹر کلارک با قرار صالح ۱۳ اگست ۹۷ ہمارے والد کلارک صاحب نے ہم کو اطلاع دی تھی کہ خبردار رہو مرزا صاحب نقصان پہنچائیں گے۔ کل ہم نے جواب مصلحتا نہیں دیا تھا۔ ڈاکٹر کلارک سنایا گیا درست ہے دستخط حاکم بقيه حاشيه اور یا ہندوستان کے قطبوں اور غوثوں کی نسل تھے جن کے بزرگوں کو لاکھوں انسان اعلیٰ درجہ کے ولی اور قطب وقت سمجھتے تھے وہ لوگ اس جماعت میں داخل ہوئے اور ہوتے جاتے ہیں۔ غرض اللہ تعالیٰ کے فضل اور قدرت نے مولویوں کو ان کے ارادوں سے نامراد رکھ کر ہماری جماعت کو فوق العادت ترقی دی ہے اور دے رہا ہے۔ وہ لوگ جو درحقیقت پارسا طبع اور خدا ترس اور نوع انسان سے ہمدردی کرنے والے اور دین کی ترقی کے لئے بدل و جان کوشش ۱۷۲ کر نیوالے اور خدا تعالیٰ کی عظمت کو دل میں بٹھانے والے اور عقلمند اور ذی فہم اور اولوالعزم اور خدا اور رسول سے سچی محبت رکھنے والے ہیں وہ اس جماعت میں بکثرت پائے جائیں گے۔ میں دیکھتا ہوں کہ خداوند کریم اس بات کا ارادہ کر رہا ہے کہ اس جماعت کو بڑھاوے اور برکت دے اور زمین کے کناروں تک سعادت مند انسانوں کو کھینچ کر اس میں داخل کرے۔ اس جگہ اس بات کا لکھنا فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ میرا یہ دعوئی کہ میں مسیح موعود ہوں ایک ایسا دعوی ہے جس کے ظہور کی طرف مسلمانوں کے تمام فرقوں کی آنکھیں لگی ہوئی تھیں اور احادیث نبویہ کی متواتر پیشگوئیوں کو پڑھ کر ہر ایک شخص اس بات کا منتظر تھا کہ کب وہ بشارتیں ظہور میں آتی ہیں ۔ بہت سے اہل کشف نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر خبر دی تھی کہ وہ مسیح موعود چودھویں صدی ۱۷۲