کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 120 of 630

کتاب البریہ — Page 120

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۲۰ كتاب البرية اس لئے قرین مصلحت ہے کہ ہم اپنی عادل گورنمنٹ کو اس بات سے آگاہ کریں کہ ۹۴ جس قدر سختی اور دل آزاری پادری صاحبوں کی قلم اور زبان سے اور پھران کی تقلید اور پیروی سے آریہ صاحبوں کی طرف سے ہمیں پہنچ رہی ہے ہمارے پاس الفاظ نہیں جو ہم بیان کرسکیں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ کوئی شخص اپنے مقتدا اور پیغمبر کی نسبت اس قدر بھی سننا نہیں چاہتا کہ وہ جھوٹا اور مفتری ہے اور ایک باغیرت مسلمان بار بار کی تو ہین کو سن کر پھر اپنی زندگی کو بے شرمی کی زندگی خیال کرتا ہے تو پھر کیونکر کوئی ایماندار اپنے ہادی پاک نبی کی نسبت سخت سخت گالیاں سن سکتا ہے۔ بہت سے پادری اس وقت برٹش انڈیا میں ایسے ہیں کہ جن کا دن رات پیشہ ہی یہ ہے کہ ہمارے نبی اور ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے رہیں۔ سب سے گالیاں دینے میں پادری عمادالدین امرتسری کا نمبر بڑھا ہوا ہے وہ اپنی کتابوں تحقیق الایمان وغیرہ میں کھلی کھلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے اور دغا باز ۔ پرائی عورتوں کو لینے والا وغیرہ وغیرہ قرار دیتا ہے اور نہایت سخت اور اشتعال دینے والے لفظ استعمال کرتا ہے۔ ایسا ہی پادری ٹھا کر داس سیرۃ المسیح اور ریویو براہین احمد یہ میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام شہوت کا مطیع اور غیر عورتوں کا عاشق ۔ فریبی ۔ لٹیرا ۔ نگار ۔ جاہل ۔ حیلہ باز ۔ دھوکہ باز ۔ رکھتا ہے۔ اور رسالہ دافع البهتان میں پادری را نکلین نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ الفاظ استعمال کئے ہیں ۔ شہوت پرست تھا۔ محمد کے اصحاب زنا کار دغاباز چور تھے۔ اور ایسا ہی تفتیش الاسلام میں پادری را جرس لکھتا ہے کہ محمد شہوت پرست ۔ نفس امارہ کا از حد مطبع عشق باز - مگار ۔ خونریز اور جھوٹا تھا۔ اور رسالہ نبی معصوم مصنفہ امریکن ٹریکٹ سوسائٹی میں لکھا ہے محمد گنہگار۔ عاشق حرام یعنی زنا کا مرتکب ۔ مگار۔ ریا کار تھا۔ اور رسالہ مسیح الدجال میں ماسٹر رام چندر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہتا ہے کہ محمد سرغنہ ڈکیتی تھا اور لٹیرا۔ ڈاکو۔ فریبی۔ عشق باز مفتری شہوت پرست خونریز زانی اور کتاب سوانح عمری محمد صاحب