جنگ مقدّس — Page 259
۱۵۹ ١٦٠ روحانی خزائن جلد ۶ ۲۵۷ بارہواں پرچہ مباحثه ۳ جون ۱۸۹۳ء رونداد جلسه ☆ جنگ مقدس ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب ۔ اتھم صاحب نے ۶ بجے ۲ منٹ پر لکھانا شروع کیا اور 4 بجے 7 منٹ پر ختم رہ ہوا اور بلند آواز سے سنایا گیا ۔ مرزا صاحب نے ۷ بجے ۲۷ منٹ پر لکھا نا شروع کیا اور بجے ۲۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا اور ڈپٹی صاحب نے ۹ بجے ۲۴ منٹ پر شروع کیا اور ابجے ۲۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا اور تحریروں پر میر جلس صاحبان کے دستخط ہو کر جلسہ برخواست ہوا۔ دستخط بحروف انگریزی فصيح غلام قادر صبیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان از جانب ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب جون ۱۸۹۳ء یکم جون کا بقیہ :۔ ایمان بالجبر پر دیکھو (1) سورہ انفال میں لکھا ہے کہ وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلہ یعنی قتل کرو ان کو یہاں تک کہ نہ رہے فتنہ اور دین ہو جاوے کل اللہ کے واسطے ( سورہ تو بہ کا رکوع ایک ) یعنی جب گزر جائیں مہینہ پناہ کے تو مارو مشرکوں کو اور ڈھونڈوان کو اور گھات پر لگے رہو ان کے ۔ الا اگر تائب ہوں اور نماز اور زکوۃ ادا کریں تو ان کی راہ کو چھوڑ دو اور اگر کوئی مشرک پناہ مانگے تو کلام اللہ کے سننے تک پناہ دو۔ پھر پہنچا دوان کو جائے امن میں ۔ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ے بجے “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) ا الانفال: ۴۰