ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 637
روحانی خزائن جلد ۳ ۶۳۷ ازالہ اوہام حصہ دوم اطلاع بعض دوستوں کے خط پہنچے کہ جیسے مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی بعد مباحثہ شہر لود یا نہ سے حکماً نکالے گئے ہیں یہی حکم اس عاجز کی نسبت ہوا ہے سو واضح رہے کہ یہ افواہ سرا سر غلط ہے ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اپنی وحشیانہ طرز بحث کی شامت سے لودہانہ سے شہر بدر کئے گئے لیکن اس عاجز کی نسبت کوئی حکم اخراج صادر نہیں ہوا چنانچہ ذیل میں نقل مرا میں لعل مراسلہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر لو دھیا نہ بھی جاتی ہے ۔ از پیشگاہ مسٹرڈ بلیو چئوس صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر لو د ہیا نہ ۔ ۔ میرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان سلامت چٹھی آپ کی مورخہ دیروزہ موصول ملا حظہ و سماعت ہو کر بجوابش تحریر ہے کہ آپ کو بمتابعت و ملحوظیت قانون سرکاری لو دھیا نہ میں ٹھہر نے کے لیے وہی حقوق حاصل ہیں جیسے کہ دیگر رعا یا تابع قانون سر کا ر انگریزی کو حاصل ہیں ۔ المرقوم ۶ را گست ۱۸۹۱ء دستخط صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر