ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 629
روحانی خزائن جلد ۳ که الهی انت ربي وانا عبدک ۔ ۶۲۹ مجھے اس وقت ایک قصہ یاد آ گیا جس کو قلائد الجواھر میں محمد بن بیچی تادفی نے ارقام فرمایا ہے اس پر غور کرو۔ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی فرماتے ہیں جاء ني ابو العباس الخضر عليه | السلام ـ يمتحنني بما امتحن به الأولياء من قبلى فكشف لي عن سريرته ففتح ﴿۵﴾ على بما خاطبته به ثم قلت له و هو مطرق ان يا خضر - ان كنت قلت لموسى | انك لن تستطيع معى صبرًا - فانك لن تستطيع معى صبرا يا خضر! ان كنت اسرائیلیا فانک اسرائیلی و انا محمدى - فها انا و انت و هذه الكرة و هذا | الميدان هذا محمد و هذا الرحمن - و هذا فرسى مسرج ملجم و قوسی موتر و سیفی شاهر رضی الله عنه - سبحان اللہ کیا خوب ڈوئل ہے سنو ! حضرت مسیح علیہ الصلوۃ و السلام کی دوبارہ تشریف آوری کا ذکر قرآن مجید میں تو بالکل نہیں اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کا بجسده العنصری زندہ رہ کر آسمان کی طرف عروج کرنا قرآن شریف سے ثابت نہیں ۔ پھر اگر یہ پوچھو کہ یہ مسئلہ کہاں ہے شاید جواب یہ ہو کہ احادیث میں ۔ مگر وہاں تو نہیں ۔ پھر کیا انا جیل میں مگر وہاں نہیں ۔ پھر کہاں ۔ تو جواب یہی ہوگا ۔ کہ عیسائیوں کے بھولے بھالے خیالات میں کیونکہ متی اور یوحنا تو ساکت ہیں اور لوک اور مرک تابعی نہ صحابی بے دیکھے اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔ پھر کیا اسلامیوں کی اسرائیلی مرویات و حکایات وغیرہ میں جن کی تائید قرآن مجید اور احادیث صحیحہ سے نہیں ہو سکتی ؟ کیونکہ قرآن کریم تو اسرائیلی مسیح عیسی ابن مریم علیہ السلام کی وفات کو مختلف جگہوں میں ذکر فرما چکا ہے اور احادیث صحیحہ میں نزول مسیح عیسی ابن مریم مریم میں میں اسرائی اسرائیلی نبی کا ذکر نہیں۔ اگر ہو بھی تو تسلیت میں مسیح عیسی ابن مریم : نبی الله اسرائیلی کا جو شخص مثیل ہو گا اس پر مجاز مسیح ابن مریم اسرائیلی کہنا بھی جائز ہوگا۔ ہاں ینزل ابن ☆ مريم فيكم و امامکم منکم بخاری کی حدیث ہے ۔ اس حدیث کا ترجمہ اور اس کی حقیقت تشبیہ پڑھا جائے۔ (شمس)