ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 623 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 623

روحانی خزائن جلد ۳ ۶۲۳ عالی ہمت دوستوں کی خدمت میں گزارش مالداد چونکہ طبع کتاب ازالہ اوہام میں معمول سے زیادہ مصارف ہو گئے ہیں اور مالک مطبع اور کاتب کا حساب بے باق کرنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے لہذا بخدمت جميع مخلص دوستوں کے التماس ہے کہ حتی الوسع اس کتاب کی خریداری سے بہت جلد مدد دیں ۔ جو صاحب چند نسخے خرید سکتے ہیں وہ بجائے ایک کے اس قدر نسخے خرید لیں جس قدر ان کو خریدنے کی خداداد مقدرت حاصل ہے اور اس جگہ اخویم مکرم مولوی حکیم نور الدین صاحب معالج ریاست جموں کی نئی امداد جو انہوں نے کئی نوٹ اس وقت بھیجے قابل اظہار ہے خدا تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے ایسا ہی اخویم مکرم حکیم فضل دین صاحب بھیروی نے علاوہ اس تین سو روپے کے جو پہلے بھیجا تھا اب ایک ننوار و پیر اور بھیج دیا نہایت ۹۴۵ خوشی کی بات ہے کہ حکیم فضل دین صاحب ! مل دین صاحب اپنے مخدوم مولوی حکیم نوردین صاحب کے رنگ میں ایسے رنگین ہو گئے ہیں کہ نہایت اولوالعزمی سے ایثار کے طور پر اُن سے اعلیٰ درجہ کے اعمال صالحہ صادر ہوتے ہیں۔ چنانچہ یہ سورو پیہ بعض زیورات کے فروخت سے محض ابتغاء لمرضات الله بار بھیجا ہے۔ جزاهم الله خيرا لجزاء پیش کرنا کہ اگر وہ فوت ہو گیا ہے تب بھی خدائے تعالیٰ قادر ہے کہ اس کو زندہ کر کے بھیج دیوے یہ عذر نہ فقط اس وجہ سے باطل ہے کہ فوت شدہ لوگ دنیا میں دوبارہ آیا نہیں کرتے بلکہ اس وجہ سے بھی باطل ہے کہ جس طور سے مسیح ابن مریم کا دنیا میں دوبارہ آنا دلوں میں بسا ہوا ہے ایسے عذر کو اس طور سے کچھ بھی تعلق نہیں ۔ وجہ یہ کہ مسیح کے دوبارہ آنے کی نسبت تو یہ د خیال دلوں میں جما ہوا ہے کہ وہ آسمان سے بجسده العنصری اترے گا لیکن وہ فوت شدہ ہونے کی حالت میں آسمان سے تو کسی طرح بجسده العنصری اُتر نہیں سکتا بلکہ قبر سے نکلنا چاہیے کیونکہ فوت شدہ لوگوں کی لاشیں قبروں میں رکھی جاتی ہیں نہ کہ آسمانوں پر اٹھائی جاتی ہیں۔ اور ہم