ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 98 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 98

روحانی خزائن جلد ۳ ۹۸ توضیح مرام اُسے ہلاک کرنے کے لئے پیدا نہیں کیا بلکہ اُس نے اُس کے اندر ایک ترقی کی راہ رکھی ہے اور اس کو بھی تخم کے طور پر ایک نمود دیا ہے جس میں وہ آگے قدم بڑھا سکتا ہے اور وہ فطرتاً خدائے تعالیٰ کے خوان نعمت سے محروم نہیں ہیں ۔ ہاں اگر آپ بے راہی اختیار کر کے اس نور کو جو اس کے اندر رکھا گیا ہے غیر مستعمل چھوڑ کر آپ محروم بن جائے اور ان طبعی طریقوں کو جو نجات پانے کے طریق ہیں دیدہ و دانستہ چھوڑ دیوے تو یہ خود اس کا ساختہ پر داختہ ہے جس کا بد نتیجہ اسے بھگتنا پڑے گا۔