استفتاء — Page 241
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۲۴۱ حجة الله و تنكر ما أبدى المُهيمن عزّتى ولا تنتهى بل كالمجانين تشمق (۹۳) اور خدا نے جو ہماری عزت ظاہر کی اس سے تو انکار کرتا ہے اور باز نہیں آتا بلکہ دیوانوں کی طرح خوش ہوتا ہے وبون بعيد بين شِلْقٍ وقِرْشِنا فنبلَعكم كالقرش يا أهل عَمُلَقِ اور چھوٹی مچھلی اور ہماری بڑی مچھلی میں بڑا فرق ہے پس ہم تمہیں بڑی مچھلی کی طرح نگل لیں گے اے ظالموں ونحن بحمد الله نلنا مدارجًا وصرتم كميت أو كخَشُبٍ مُدَهُدَقِ اور ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے مدارج تک پہنچ گئے اور تم مردہ کی طرح ہو گئے یا ٹوٹی ہوئی لکڑی کی طرح أحاطت بنا الأنوار من كل جانب ومن أفقنا شمس المحاسن تشرق ہر ایک طرف سے ہمیں نور محیط ہو گئے ہیں اور ہمارے اُفق سے آفتاب محاسن طلوع کرتا ہے وينمو من الرحمن حق مطهر وما كان من غُولٍ فَيَفنى ويُمحَقِ اور خدا کی بات نشو و نما پاتی ہے اور جو شیطان کی طرف سے ہو وہ فنا ہو جاتا ہے اور نقصان پذیر ہو جاتا ہے وَوَاللَّهِ إني مؤمنٌ ومُحِبّهُ أأنت علينا باب ذي المجد تُغلق اور بخدا میں مومن اور محب خدا ہوں کیا تو ہم پر خدا تعالیٰ کا دروازہ بند کرتا ہے وتذكرني كالمفسدین مُحقِّرًا تقول فقير مفلس بل كمُدْحَق اور مجھے تحقیر تو یاد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ایک محتاج مفلس بلکہ ایسے آدمی کی طرح ہے جو بالکل بے نصیب ہو أتفخر يا مسكين من قلة النهى بمال وأولاد وجاه ونُسْتُقِ اے مسکین کیا کم عقلی کی وجہ سے مال اور اولاد اور مرتبہ اور نوکر چاکروں سے فخر کرتا ہے وما الفخر إلا بالتقاة وبالهدى ولا مال في الدنيا كقلب يتقى اور فخر محض پرہیز گاری کے ساتھ ہے اور دنیا میں کوئی مال پر ہیز گار دل کی طرح نہیں تسب وقد شاهدت صدقى وآيتي وإن الفتى بعد البصيرة يَعْتَقِى تو مجھے گالی دیتا ہے اور میرا صدق اور میری شان دیکھ چکا ہے اور مرد آدمی بصیرت کے بعد بدگوئی سے ٹھہر جاتا ہے على رأس مائة بعث رجل مجدّد حديث صحيح لا كقول مُلفّق صدی کے سر پر ایک مجدد آیا یہ حدیث صحیح ہے کوئی بناوٹی کا قول نہیں أتعزو إلى الافتراء خباثة وقد عصمنى ربُّ الورى من تخلق کیا میری طرف خباثت سے افترا کی تہمت کرتا ہے اور خدا نے مجھے جھوٹ بولنے سے بچایا ہوا ہے سے