استفتاء

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 119 of 494

استفتاء — Page 119

روحانی خزائن جلد ۱۲ یک دفعہ خون ہو جائے گا۔ ۱۱۹ استفتاء پھر دوسری الهامی پیشگوئی جو لیکھرام کی نسبت ہوئی وہ کرامات الصادقین کے صفحہ ۵۴ اور صفحہ اخیر ٹائٹل بیچ میں مذکور ہے اور وہ یہ ہے : الا انني في كل حرب غالب فکدنیي بما زَوّرت فالحق يغلب و بشرني ربي و قال مبشرا ستعرف يوم العيد والعيد اقرب و منها ما وعدني ربي و استجاب دعائي في رجل مفسد عدو الله و رسوله المسمى ليكهرام الفشاوري۔ واخبرني ربي انه من الهالكين ۔ انه كان يسب نبي الله و يتكلم في شانه بكلمات خبيثة فدعوت عليه فبشرني ربّى بموته فى ست سنة ان في ذالك لأية للطالبين۔ ترجمہ۔ میں ہر ایک جنگ میں غالب ہوں یعنی ہر ایک مقابلہ میں مجھے غلبہ ہے پس (اے محمد حسین بٹالوی ) جو کچھ تو مکر کرتا ہے بیشک کر کہ آخر حق ضرور غالب ہوگا اور مجھے خدا نے ایک نشان کی خوشخبری دے کر کہا کہ تو عید کا دن عنقریب پہچان لے گا یعنی وہ خوشی کا دن جس میں وہ نشان ظاہر ہوگا اور اس نشان کی یہ علامت ہے کہ اس دن سے معمولی عید قریب ہوگی ۔ اور خدا نے مجھے وعدہ دیا اور ایک مفسد خدا اور رسول کے دشمن کے بارے میں میری دعا سنی جو لیکھرام پشاوری ہے اور مجھے خبر دی کہ وہ مرے گا۔ اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتا تھا اور پلید باتیں مونہہ پر لاتا تھا۔ پس میں نے اس پر بددعا کی سوخدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے خبر دی کہ وہ چھ برس کے عرصہ میں مر جائے گا۔ اور اس میں ڈھونڈ نے والوں کے لئے نشان ہیں۔ اور یہ الہام کہ عجل جسدله خوار ۔ له نصب و عذاب جس کا ابھی ہم ذکر کر چکے ہیں یعنی لیکھرام گوسالہ سامری ہے اور اسی گوسالہ کی طرح اس کو عذاب ہوگا ۔ یہ نہایت پر معنی الہام ہے جو گوسالہ سامری کی مشابہت کے پیرا یہ میں نہایت اعلیٰ اسرار غیب کے بیان کر رہا ہے ۔ منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ گوسالہ سامری یہودیوں کی عید کے دن میں ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا جیسا کہ توریت خروج باب ۳۲ آیت ۵ سے ثابت ہوتا ہے اور وہ یہ ہے ۔ ہارون نے یہ کہہ کر منادی کی کہ کل خداوند کی عید ہے، سوایسا ہی اسلامی عید کے دن کے قریب یعنی ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کو لکھر ام قتل ہوا اور چونکہ گوسالہ سامری کے تباہ کرنے کے لئے خدا کی کتابوں میں عید کے دن کی خصوصیت