عصمتِ انبیاءؑ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 513 of 822

عصمتِ انبیاءؑ — Page 513

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۰۹ نزول المسيح تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور ۱۳ پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں نمبر شمار پیشگوئی پیشگوئی نمبر ۹ پیشگوئی نمبر ۱۰ زندہ گواہ رویت کے ٧٠٧٧١ ٨٧٠٧٧١ أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللهِ وَجِيها - دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۶۔ ترجمہ ۔ کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں۔ پس وہ اس کو ان تمام الزاموں سے بری کرے گا جو اس پر لگائے جائیں گے اور وہ خدا کے نزدیک وجاہت رکھتا ہے۔ یہ پیشگوئی اس طرح پر پوری ہوئی کہ کپتان ڈگلس ڈپٹی کمشنر کے وقت میں میرے پر خون کا الزام لگایا گیا خدا نے اس سے مجھے بری کر دیا اور پھر مسٹر ڈوئی ڈپٹی کمشنر کے وقت میں مجھ پر الزام لگایا گیا اس سے بھی خدا نے مجھے بری کر دیا۔ اور پھر مجھ پر جاہل ہونے کا الزام لگایا سو مخالف مولویوں کی خود جہالت ثابت ہوئی اور پھر مہر علی نے مجھ پر سارق ہونے کا الزام لگایا سو اس کا خود سارق ہونا ثابت ہوا۔ ایسا ہی یہ دن کبھی نہیں گزریں گے جب تک خدا کج دل انسانوں کو نہ دکھلا دے کہ یہ میرا بندہ میری طرف سے تھا۔ تب بہتوں کی آنکھیں کھلیں گی مگر کیا فائدہ۔ اکنوں ہزار عذر بیاری گناہ را۔ مرشوی کرده را نبود زیب دختری إِنَّا أَعْطَيْتُكَ الْكَوْثَرَ یعنی ہم تجھے بہت سے ارادتمند عطا کریں گے اور ایک کثیر جماعت تجھے دی جاوے گی ۔ دیکھو اس پیشگوئی کو میں برس گزر گئے ۔ اور اب وہ کثیر جماعت ہوئی اور نہ صرف ستر ہزار بلکہ اب تو یہ جماعت لاکھ کے قریب ہوگئی اور اُن دنوں میں ایک بھی نہ تھا۔ پیشگوئی یہ پیشگوئی اس زمانہ سے پوری ہونی شروع ہوئی جبکہ میرے پر قتل وغیرہ کے جھوٹے مقدمے کئے گئے طاعون کے دنوں میں کامل ظہور ہوا جن مقدمات میں خدا نے مجھے بری کیا جو بڑے افترا اور اتفاق سے پیدا کئے گئے تھے ان کے لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں سرکاری کا غذات موجود ہیں اور جن صدہا نشانوں کے ساتھ تہمت اور کذب اور افترا اور جہل سے خدا نے مجھے بری کیا ان نشانوں میں سے بطور نمونہ اسی فہرست میں موجود ہیں اور منصف کے لئے کافی ہو سکتے ہیں۔