اِسلامی اُصول کی فلاسفی — Page 166
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۶۶ جو عشاق اُس ذات کے ہوتے ہیں وہ ایسے ہی ڈر ڈر کے جاں کھوتے ہیں وہ اُس یار کو صدق دکھلاتے ہیں اسی غم میں دیوانہ بن جاتے ہیں یہ وہ جاں اُس کی رہ میں فدا کرتے ہیں وہ ہر لحظہ سو سو طرح مرتے ہیں وہ کھوتے ہیں سب کچھ بصدق و صفا مگر اُس کی ہو جائے حاصل رضا دیوانگی عشق کا ہے نشاں نہ سمجھے کوئی اس کو مجز عاشقاں غرض جوش الفت سے مجذوب وار یہ نانک نے چولا بنایا شعار کہ اُس بن نہیں دل کو تاب و تواں مگر اُس سے راضی ہو وہ دلستاں خدا کے جو ہیں وہ یہی کرتے ہیں وہ لعنت سے لوگوں کی کب ڈرتے ہیں وہ ہو جاتے ہیں سارے دلدار کے نہیں کوئی اُن کا بجز یار کے وہ جاں دینے سے بھی نہ گھبراتے ہیں کہ سب کچھ وہ کھو کر اُسے پاتے ہیں وہ دلبر کی آواز بن جاتے ہیں وہ اُس جاں کے ہمراز بن جاتے ہیں وہ ناداں جو کہتا ہے در بند ہے نہیں عقل اُس کو نہ کچھ غور ہے نہ الہام ہے اور نہ پیوند ہے اگر دید ہے یا کوئی اور ہے یہ سچ ہے کہ جو پاک ہو جاتے ہیں خدا سے خدا کی خبر لاتے ہیں اگر اُس طرف سے نہ آوے خبر تو ہو جائے یہ راہ زیر و زبر طلبگار ہو جائیں اُس کے تباہ وہ مر جائیں دیکھیں اگر بند راہ مگر کوئی معشوق ایسا نہیں کہ عاشق سے رکھتا ہو یہ بغض و کیں کہ وہ راحم و عالم الغیب ہے خدا پر تو پھر یہ گماں عیب ہے اگر وہ نہ بولے تو کیوں کر کوئی یقیں کر کے جانے کہ ہے مختفی وہ کرتا ہے خود اپنے بھگتوں کو یاد کوئی اُس کے رہ میں نہیں نامراد مگر وید کو اس سے انکار ہے اسی سے تو بے خیر و بیکار ہے ست بچن