اِسلامی اُصول کی فلاسفی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 126 of 550

اِسلامی اُصول کی فلاسفی — Page 126

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۲۶ ست بچن ۱۴ اور ناپاکی کی راہوں کو چھوڑ دے لیکن دینی علم اور پاک معارف کے سمجھنے اور حاصل کرنے کیلئے پہلے سچی پاکیزگی کا حاصل کر لینا اور ناپاکی کی راہوں کا چھوڑ دینا از بس ضروری ہے اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ یعنی خدا کی پاک کتاب کے اسرار کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو پاک دل ہیں اور پاک فطرت اور پاک عمل رکھتے ہیں دنیوی چالاکیوں سے آسمانی علم ہرگز حاصل نہیں ہو سکتے پس اگر علوم سے یہی فریب اور تزویر اور انسانی منصوبہ بازیاں اور بخل اور باطل پرستی مراد ہے تو ہم بھی دیا نند صاحب سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ سب علوم انہیں کو نصیب ہوئے اور باوا صاحب کو حاصل نہ تھے اور اگر علوم سے وہ علوم مراد ہیں جو تقوی اور ریاضت اور جوگ اور پاک دلی سے حاصل ہوتے ہیں اور پر ہیز گارانسانوں پر ہی کھلتے ہیں تو اس میں کچھ بھی شک نہیں کہ با واصاحب اُن علوم کی روشنی سے منور کئے گئے تھے مگر دیا نندان پاک معارف سے بالکل بے خبر تھا اور بے خبر ہی مر گیا۔ قولہ۔ وید آدی شاستر اور سنسکرت کچھ بھی نہیں جانتے تھے جو جانتے ہوتے تو دیر بھے شہد کو نر بھو کیوں لکھتے ۔ اقول یہ صرف تکبر اور خود پسندی کی وجہ سے ایک بد گمانی ہے اگر یہ بات سچی ہوتی تو یہ الزام دینا اُن پنڈتوں کا حق تھا جو باوا صاحب کے زمانہ میں موجود تھے ہم نے تو سنا ہے کہ باوا صاحب جس پنڈت سے بحث کرتے تھے اس کو لا جواب اور ساکت کر دیتے تھے باوا صاحب کے گرنتھ پر غور کرنے والوں پر یہ بات پوشیدہ نہیں کہ ویدوں کے اُن اصولوں سے بادا صاحب نے صاف انکار کر دیا ہے جن کو سچائی کے مطابق نہیں پایا مثلاً ویدوں کے رو سے تمام ارواح اور ذرات غیر مخلوق اور انادی ہیں لیکن باوا صاحب کے نزدیک تمام ذرات اور ارواح مخلوق ہیں جیسا کہ وہ فرماتے ہیں ۔ اول اللہ نورا پا یا قدرت کے سب بندے ایک نور تے سب جگ اُپجیا کون بھلے کو مندے یعنی خدا تعالیٰ نے ایک نور پیدا کر کے اُس نور سے تمام کائنات کو پیدا کیا پس پیدائش کی رو سے تمام ارواح نوری ہیں یعنی نیک و بد کا اعمال سے فرق پیدا ہوتا ہے ورنہ باعتبار خلقت ظلمت ل الواقعة: ٨٠