اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 198 of 566

اِعجاز احمدی — Page 198

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۹۸ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح ۸۵) فَابْشِرُ وَبَشِّرُ كُلَّ غُولٍ يَسُبُّنِي سَيَأْتِيكَ مِنِّي بِالتَّحَائِفِ سَرُوَرُ پس خوش ہو اور ہر ایک غول جو مجھے گالی دیا کرتا تھا اس کو بشارت دے۔ عنقریب میری طرف سے سید محمد سرور تحفہ لے کر تیرے پاس آئیں گے وَإِنِّي أَنَا الْبَازِي الْمُطِلُّ عَلَى الْعِدَا وَإِنِّي مُعَانٌ مِّنْ مُّعِينٍ يُكَبَّرُ اور میں وہ باز ہوں جو دشمنوں پر جاپڑتا ہے اور میں خدا تعالیٰ سے مدد دیا گیا ہوں اَثِرُ كُلَّ شَرْقِيِّ الْبِلادِ وَغَرْبِهَا وَكُلَّ اَدِيبٍ كَانَ كَالْبَقٌ يَطْمِرُ تو مشرق مغرب کو میرے مقابل پر برانگیختہ کر اور ہر ایک ادیب کو بلا لو جو مچھر کی طرح کودتا تھا وَمَنْ كَانَ يَحْكِي نَاقَةً مُشْمَعِلَّةً صَغَارٌ يَمُسُّ الْقَوْمَ فَاسْعَوْا وَدَبِّرُوا اور اس شخص کو بلا لو و تیز رو اونٹنی کے مشابہ ہو۔ قوم کو بڑی خواری پیش آئی ہے۔ دوڑو اور کچھ تدبیر کرو وَإِنِّي لَعَمْرِ اللَّهِ لَسْتُ بِجَائِرٍ وَإِنْ كُنْتَ تَأْتِي بِالصَّوَابِ فَادْبِرُ اور میں بخدا ظالم نہیں ہوں ۔ اگر تمہارا جواب درست ہوگا تو میں پیچھے ہٹ جاؤں گا وَإِنْ كُنْتَ لَا تُصْغِي إِلَيْنَا تَغَافُلا تَهُدُّ وَتُلْغِى كُلَّمَا كُنتَ تَعْمُرُ اور اگر تو نے ہمارے اس قول کی طرف توجہ نہ کی ۔ تو تو اس عمارت کو ڈھا دے گا اور بیکار کر دے گا جو تو نے بنائی تھی الَسْتَ تَرى يَرْمِي الْقَنَا مَنْ عِنْدَكُمْ جَهُولٌ وَلَا يَدْرِي الْعُلُومَ وَاكْفَرُ کیا تو نہیں دیکھتا کہ وہ شخص تم پر نیزے چلا رہا ہے کہ جو تمہارے نزدیک جاہل ۔ بے علم حد فَأَيْنَ ضَرَتْ مِنْكُمْ عَلَامَةُ صِدْقِكُمْ وَاَيْنَ اخْتَفَى عِلْمٌ بِهِ كُنتَ تُكْفِرُ پس کہاں کود کر تمہاری سچائی کی علامت چلی گئی اور کہاں وہ علم چلا گیا جس کے ساتھ تو کافر بناتا تھا وَأَيْنَ التَّصَلُّفُ بِالْفَضَائِلِ وَالنُّهَى وَاَيْنَ بِهَذَا الْوَقْتِ قَوْمٌ وَ مَعْشَرُ اور کہاں وہ لاف زنی ( جو ) فضیلت اور عقل کی کی جاتی تھی اور کہاں ہے اس وقت تیری قوم اور تیرا گر وہ ؟ وَأَيْنَ عَفَتْ مِنْكُمْ طَلَاقَةُ السِّنِ سَلَاطٍ عَلَيْنَا مِثْلَ سَيْفِ يُشَهَّرُ اور کہاں نابود ہو گئی زبانوں کی چالا کی ۔ وہ زبانیں جو ہم پر تلوار کی طرح کھینچی گئی تھیں سہو کا تب سے واکفر کا ترجمہ رہ گیا ہے۔ مکمل ترجمہ یوں ہے ۔ ” جو تمہارے نزدیک جاہل ۔ بے علم اور کافر ہے۔“ (شمس)