اِعجاز احمدی — Page 192
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۹۲ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح مَنَعْنَا مِنَ الْكِذُبِ الْكَثِيرِ فَكَاثَرُوا وَشَرُّ خِصَالِ الْمَرْءِ كِذَّبٌ يُكَرِّرُ ہم نے بہت جھوٹ سے ان کو منع کیا پس انہوں نے جھوٹ کثرت کے ساتھ بولنا شروع کیا۔ اور انسان کی بدترین خصلت وہ جھوٹ ہے جو بار بار بیان کرتا ہے كَتَبْتَ فَوَيْلٌ لِلَا نَامِلِ وَالْقَلَمِ وَتَبَّتْ يَدْتُغْوِي الْآنَامَ وَتَهْذُرُ تو نے اپنی کتاب لکھی پس ان انگلیوں پر واویلا ہے۔ اور ہلاک ہو گیا وہ ہاتھ جو لوگوں کو گمراہ کرتا اور بکواس کرتا ہے وَكَيْفَ الْفَرَاغَةِ لِلرِّسَالَةِ حُصِّلَتْ اَلَمْ يَكُ طَبُورٌ وَمَا أَنْتَ تَزْمُرُ اور کیونکر رسالہ تالیف کرنے کے لئے فراغت پیدا ہو گئی۔ کیا طنبور اور دوسرے مزامیر تیرے پاس موجود نہ تھے؟ اوَانِسُ رِجْزَ الْكِذُبِ فِيهَا كَأَنَّهَا كَثِيفٌ وَقَدْ عَايَنتُ وَالْعَيْنُ تَقْذُرُ میں جھوٹ کی پلیدی اس رسالہ میں دیکھتا ہوں گویا وہ پاخانہ ہے اور میں نے دیکھا اور آنکھوں نے کراہت کی زَمَانٌ يَسُحُ الشَّرَّ عَنْ كُلِّ فِيقَةٍ وَزَلْزَلَةٌ أَرْدَى الْأَنَاسَ وَصَرْ صَرُ پیروہ زمانہ ہے کہ وقتا فو قناشر کے بادل سے پانی نکال رہا ہے اور ایک زلزلہ ہے جس نے لوگوں کو ہلاک کر دیا اور ہوا سخت اور تیز چل رہی ہے ﴾ فَفِي هَذِهِ الأَيَّامِ يُطْرَى ابْنُ مَرْيَمٍ مَسِيحٌ أَضَلَّ بُهِ النَّصَارَى وَ خَسَّرُوا پس ان دنوں وہ مسیح تعریف کیا جاتا ہے۔ جس کے ساتھ نصاری نے مخلوق کو گمراہ کیا اور ہلاک کیا كَذَلِكَ فِي الإِسْلَامِ عَاثَ تَشَيُّعَ اَبَادُوا كَثِيرًا كَاللُّصُوصِ وَدَمَّرُوا مولوی علی حائری شیعہ کی نسبت اسی طرح اسلام میں شیعہ مذہب پھیل گیا ہے۔ چوروں کی طرح بہتوں کو ہلاک کر چکے ہیں نَرَى شِرْكَهُمُ مِثْلَ النَّصَارَى مُخَوِّفًا نَرَى الْجَاهِلِينَ تَشَيَّعُوا وَ تَنَصَّرُوا ہم ان کے شرک کو نصاری کی طرح خوفناک دیکھتے ہیں۔ ہم جاہلوں کو دیکھتے ہیں کہ شیعہ ہوتے جاتے ہیں اور نصرانی بھی فَتُبُ وَاتَّقِ الْقَهَّارَ رَبَّكَ يَا عَلِى وَإِنْ كُنتَ قَدْ أَزْمَعْتَ حَرْبِي فَاحْضُرُ پس اے علی حائری ! تو خدا سے ڈر اور توبہ کر۔ اور اگر تو نے میرے مقابلہ کا قصد کر لیا ہے تو میں حاضر ہوں عَكَفْتُمْ عَلَى قَبْرِ الْحُسَينُ كَمُشْرِك فَلَا هُوَ نَجَّاكُمْ وَلَا هُوَ يَنْصُرُ تم نے مشرکوں کی طرح حسین کی قبر کا اعتکاف کیا۔ پس وہ تمہیں چھڑانہ سکا اور نہ مدد کر سکا اَلَا رُبَّ يَوْمٍ كَانَ شَاهِدَ عِجْزِكُمْ وَلَا سِيَّمَا يَوْمٌ إِذَا الصَّحُبُ خُيِّرُوا خبر دار ہو کہ تمہارے عاجز رہنے کے لئے کئی دن گواہ ہیں۔ خصوصاً وہ دن جب کہ ابو بکر اور عمر اور عثمان خلیفے ہو گئے اور حضرت علی رہ گئے