اِعجاز احمدی — Page 159
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۵۹ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح وَجِئْنَاكَ كَالْمَوْتَى فَاحْيِ أُمُورَنَا نَخِرُّ اَمَامَكَ كَالْمَسَاكِينِ فَاغْفِرُ اور ہم مردوں کی طرح تیرے پاس آئے ہیں پس ہمارے کاموں کو زندہ کر۔ ہم تیرے آگے مسکینوں کی طرح گرتے ہیں پس ہمیں بخش دے الهى فَدَتُكَ النَّفْسُ إِنَّكَ جَنَّتِي وَمَا أَنْ أَرَى خُلُدًا كَمِثْلِكَ يُثْمِرُ اے خدا! میری جان تیرے پر قربان تو میری بہشت ہے اور میں نے کوئی ایسی بہشت نہیں دیکھی کہ تیرے جیسا پھل لاوے طُرِدْنَا لِوَجْهِكَ مِنْ مَّجَالِسِ قَوْمِنَا فَأَنْتَ لَنَا حِبُّ فَرِيدٌ وَّ مُوثَرُ اے میرے خدا! تیرے منہ کے لئے ہم اپنی قوم کی مجلسوں سے رڈ کر دیئے گئے ۔ پس تو ہمارا ایگا نہ دوست ہے جو سب پر اختیار کیا گیا۔ الهِي بِوَجْهِكَ اَدْرِكِ الْعَبْدَ رَحْمَةً وَلَيْسَ لَنَا بَابٌ سِوَاكَ وَمَعْبَرُ اے میرے خدا! اپنے منہ کے صدقہ اپنے بندہ کی خبر لے۔ اور ہمارے لئے تیرے سوا نہ کوئی دروازہ اور نہ کوئی جائے گذر ہے إِلى أَيِّ بَابِ يَا إِلهِي تَرُدُّنِى وَمَنْ جِئْتُهُ بِالرِّفْقِ يَزْرِ وَيَصْعَرُ اے میرے خدا! تو کس کے دروازہ کی طرف مجھے رڈ کرے گا۔ اور میں جس کے پاس نرمی کے ساتھ جاؤں وہ بد گوئی کرتا اور منہ پھیر لیتا ہے صَبَرْنَا عَلَى جَوْرِ الْخَلَائِقِ كُلِّهِمْ وَلَكِنْ عَلَى هَجْرٍ سَطَا لَا نَصْبِرُ ہم نے تمام دنیا کا ظلم برداشت کر لیا مگر تیری جدائی کی ہمیں برداشت نہیں تَعَالَ حَبِيبِي أَنْتَ رَوْحِي وَرَاحَتِي وَإِنْ كُنْتَ قَدْ أَنَسْتَ ذَنْبِي فَسَبِّرُ آمیرے دوست ! تو میری راحت اور میرا آرام ہے۔ اور اگر تو نے میرا کوئی گناہ دیکھا ہے تو معاف کر بِفَضْلِكَ إِنَّا قَدْ عُصِمُنَا مِنَ الْعِدَا وَإِنَّ جَمَالَكَ قَاتِلِي فَاتِ وَانْظُرُ ) تیرے فضل سے ہم دشمنوں سے بچائے گئے مگر تیرے جمال نے ہمیں قتل کر دیا۔ پس آ اور دیکھ وَفَرِّجُ كُرُوبِي يَا الهِي وَنَجِّنِي وَ مَرِّقَ خَصِيمِي يَا نَصِيرِى وَ عَفْرُ اور میرے غم ! اے میرے خدا! دور فرما۔ اور دشمن میرے کو اے میرے مددگار! پارہ پارہ کر اور خاک میں ملا وَجَدْنَاكَ رَحْمَانًا فَمَا الْهَمُ بَعْدَهُ رَأَيْنَاكَ يَا حِبِّي بِعَيْنِ تُنَوَّرُ ہم نے تجھے رحمان پایا پس بعد اس کے کوئی غم نہ رہا دیکھا ہم نے تجھ کو اُس آنکھ سے جو روشن کی جاتی ہے أَنَا الْمُنْذِرُ الْعُرْيَانُ يَا مَعْشَرَ الْوَرَى أُذَكِّرُكُمْ أَيَّامَ رَبِّي فَأَبْصِرُوا اے لوگو! میں ایک کھلا نذیر آیا ہوں ۔ خدا کے دن تمہیں یاد دلاتا ہوں