حُجة الاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 71 of 502

حُجة الاسلام — Page 71

روحانی خزائن جلد ۶ ۶۹ حجة الاسلام نمونہ ٹکٹ نمونہ ٹکٹ مباحثہ مابین ڈپٹی عبداللہ آتھم خان صاحب مباحثہ مابین ڈپٹی عبداللہ آ تھم خان صاحب امرتسری اور مرزاغلام احمد صاحب قادیانی امرتسری اور مرزاغلام احمد صاحب قادیانی ٹکٹ داخلہ عیسائیوں کے لئے ٹکٹ داخلہ فریق مسلمانوں کے لئے داخل کروکو داخل کروکو نمبر ۔۔۔ دستخط مرز ا صاحب نمبر دستخط ڈاکٹر کلارک صاحب امرتسر ۲۴-۴-۱۸۹۳ء رجسٹرڈ خط جو ۲۵ اپریل کو پادری صاحب کے ۲۴ اپریل کے خط کے جواب میں بھیجا گیا مشفق مهربان پادری صاحب سلامت بسم الله الرحمن الرحيم بعد ما وجب میں نے آپ کی چٹھی کو اوّل سے آخر تک سنا میں ان تمام شرائط کو منظور کرتا ہوں جن پر آپ کے اور میرے دوستوں کے دستخط ہو چکے ہیں لیکن سب سے پہلے یہ بات تصفیہ پا جانی چاہیے کہ اس مباحثہ اور مقابلہ سے علت غائی کیا ہے کیا یہ انہیں معمولی مباحثات کی طرح ایک مباحثہ ہوگا جو سالہائے دراز سے عیسائیوں اور مسلمانوں میں پنجاب اور ہندوستان میں ہو رہے ہیں جن کا ماحصل یہ ہے کہ مسلمان تو اپنے خیال میں یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم نے عیسائیوں کو ہر یک بات میں شکست دی ہے اور عیسائی اپنے گھر میں یہ باتیں کرتے ہیں کہ مسلمان لا جواب ہو گئے ہیں اگر اسی قدر ہے تو یہ بالکل بے فائدہ اور تحصیل حاصل ہے اور بجز اس بات کے اس کا آخری نتیجہ کچھ نظر نہیں آتا کہ چند روز بحث مباحثہ کا شوروغوغا ہو کر پھر ہر یک فضول گو کو اپنی ہی طرف کا غلبہ ثابت کرنے کے لئے باتیں بنانے کا موقعہ ملتا رہے مگر میں یہ چاہتا ہوں کہ حق کھل جائے اور ایک دنیا کو سچائی نظر آ جائے اگر فی الحقیقت حضرت مسیح علیہ السلام خدا ہی ہیں اور وہی رب العالمین اور خالق السموات والارض ہے تو بے شک ہم لوگ کا فر کیا اکفر ہیں۔ اور بے شک اس صورت میں دین اسلام حق پر نہیں ہے لیکن اگر حضرت ۳۵