حقیقةُ الوحی — Page 610
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۶۱۰ تتمه حقيقة الوحى ۱۷۰ اور شوخی پھیل گئی ہے اور لوگ تکذیب سے باز آنے والے نہیں جب تک خدا اپنا قومی ہاتھ نہ دکھلا دے ۔ بعد اس کے الہام ہوا ۔ اُس کا نتیجہ سخت طاعون ہے جو ملک میں پھیلے گی ۔ کئی نشان ظاہر ہوں گے۔ کئی بھاری دشمنوں کے گھر ویران ہو جائیں گے ۔ وہ دنیا کو چھوڑ جائیں گے۔ ان شہروں کو دیکھ کر رونا آئے گا وہ قیامت کے دن ہوں گے زبر دست نشانوں کے ساتھ ترقی ہوگی ۔ ایک ہولناک نشان یعنی ان میں سے ایک ہولناک نشان ہوگا ۔ شاید وہی زلزلہ ہو جس کا وعدہ ہے یا آسمان سے کوئی اور نشان ظاہر ہو یا طاعون قیامت کا نمونہ دکھلاوے ۔ پھر خدا تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ میری رحمت تجھ کو لگ جائے گی اللہ رحم کرے گا ۔ اَعْيَيْنَاک یعنی ہم اس قدر نشان دکھلائیں گے کہ تو دیکھتے دیکھتے تھک جائے گا۔ اور پھر ۱۳ مئی ۱۹۰۷ ء روز دوشنبہ کو الہام ہوا سننجیک۔ سنعلیک۔ سنكرمك اكراما عجبا۔ یعنی ہم عنقریب تجھ کو دشمنوں کے شر سے نجات دیں گے ۔ اور ہم تجھے اُن پر غالب کر دیں گے۔ اور ہم تجھے ایک عجیب طور پر بزرگی دیں گے۔ اور در حقیقت وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں محض خدا کے نشانوں سے شناخت کئے جاتے ہیں اگر خدا اپنے ہاتھوں سے فیصلہ نہ کرے تو صرف باتوں سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ تمت ۱۵ رمئی ۱۹۰۷ء