حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 557 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 557

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۵۷ تتمه حقيقة الوحى وہ طاعون میں مبتلا ہو گئے اور ہر روز صد ہا آدمیوں کی موت دیکھ کر اس مرض کا انجام سامنے آگیا تب اس وقت با بو صاحب کو الرحیل کا الہام ہوا جو عصائے موسیٰ کے تمام الہاموں پر پانی پھیرتا ہے مگر اگر فرض کے طور پر اس کو الہام بھی سمجھا جاوے تو یہ رحمت کا الہام نہیں بلکہ غضب کا الہام ہے جو سخت نا مرادی پر مشتمل ہے اور نیز پہلے الہاموں کا کذب ظاہر کرتا ۱۲۱ ہے اور ایسا الہام کچھ تعجب کی جگہ نہیں کیونکہ اکثر لوگ جب کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور جانبری سے نومیدی ہوتی ہے تو اس وقت ایسے الہام یا ایسی خوا ہیں آیا کرتی ہیں مومن غیر مومن سب اس میں شریک ہیں ۔ پس اس صورت میں الہام کے یہ معنی ہوں گے کہ اے الہی بخش تو تو اپنی عمر لمبی قرار دیتا تھا اور اپنے فریق مخالف کی تباہی چاہتا تھا اور اپنی حدیث النفس کو الہام الہی سمجھ کر یہ کہتا تھا کہ میرا مخالف میری زندگی میں طاعون سے مرے گا مگر ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ تو اس دنیا سے کوچ کر۔ غرض مجھے اس الہام کی سچائی پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں ممکن ہے کہ ہوا ہو جس میں غضب کے طور پر یہ تنبیہ ہو کہ اب تیرا دنیا سے کوچ کرنا ہی بہتر ہے کیونکہ تو نے حق کو قبول نہیں کیا۔ ان لوگوں کی عقل پر مجھے تعجب آتا ہے کہ الہی بخش کی طرف الرحیل کا الہام منسوب کر کے اُس کے تمام الہاموں کا بیڑا غرق کر دیتے ہیں اور نہیں سوچتے کہ وہ تمام الہام اُس کے کہاں گئے جن پر بھروسہ کر کے وہ مجھے کافر اور دجال کہتا تھا اور اپنا نام موسیٰ رکھتا تھا۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ تمام الہام اُس کے اضغاث احلام اور حدیث النفس تھے اور نیز شیطانی وساوس تھے اس لئے وہ پورے نہ ہو سکے بلکہ اُس کی ذلت اور بے عزتی کا موجب ہوئے ۔ ہاں ممکن ہے کہ الرحیل خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہو کیونکہ یہ فقرہ انذار اور تنبیہ کے طور پر ہے اور ایسے الہام کا دعوی اگر فرعون بھی کرتا تو ہمیں انکار کی وجہ نہ تھی کیونکہ یہ ثابت شدہ امر ہے کہ بغیر امتیاز موحد اور مشرک اور صالح اور فاسق اور صادق اور کاذب کے ہر ایک کو ایسے الہام اُس کے آخری وقت میں ہو سکتے ہیں اور اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ