حقیقةُ الوحی — Page 555
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۵۵ تتمه حقيقة الوحى پھر اگر یہ بات سچ ہے کہ بلا تو بہ واستغفار اور صدقہ وخیرات سے مل سکتی ہے تو پھر ایسی پیشگوئی کیوں نہیں مل سکتی جس کی خبر کسی مامور من اللہ کے ذریعہ سے دی گئی ہو اور علاوہ اس کے دشمن نادان نہیں جانتے کہ اگر چہ عذاب کی پیشگوئیوں میں کسی شرط کی ضرورت نہیں ہوتی وہ محض تو بہ اور استغفار سے مل سکتی ہیں مگر تا ہم آٹھم اور احمد بیگ اور اُس کے داماد کی نسبت شرطی پیشگوئیاں ۱۱۹ تھیں یعنی یہ لکھا گیا تھا کہ اس شرط سے بلا وارد ہو گی کہ وہ لوگ سرکشی پر قائم رہیں اور رجوع نہ کریں ۔ سو آتھم نے اپنی خاموشی اور نہ قسم کھانے اور نہ نالش کرنے اور اسلام پر کوئی حرف زنی نہ کرنے سے ثابت کر دیا کہ اُس نے سرکشی کی خصلت کو چھوڑ دیا ہے اور نیز اُس نے ساٹھ یا ستر ۷۰ آدمیوں کے روبرو عین مباحثہ کے وقت میں زبان نکال کر اور دونوں ہاتھ کانوں پر رکھ کر اپنے رجوع کا اقرار کر دیا جس سے کوئی منکر نہیں ہو سکتا۔ اور اُس وقت حاضرین نہ صرف مسلمان تھے بلکہ نصف کے قریب عیسائی تھے اور معتبر شہادتوں سے یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ پندرہ مہینہ تک روتا رہا تو کیا اب تک رجوع اُس کا ثابت نہ ہوا ؟ ۱۵ اور احمد بیگ کے داماد کی نسبت اس قدر بیان کرنا کافی ہے کہ وہ پیشگوئی دو شاخیں رکھتی تھی۔ ایک شاخ احمد بیگ کے متعلق تھی اور دوسری شاخ اُس کے داماد کے متعلق تھی ۔ سواحمد بیگ اور اُس کے مرنے کا صدمہ اُس کے اقارب کا غرور اور تکبر تو ڑ گیا اور وہ میعاد کے اندر مر گیا۔ بیگانوں اور نا واقفوں کو کیا خبر ہے کہ اُس کی موت کی وجہ سے اُس کے دوسرے عزیزوں پر کیا مصیبت آئی۔ اور اس مصیبت نے ان کو کیا سبق دیا اور کس غم نے اُن کو گھیر لیا۔ آخر یہ نتیجہ ہوا کہ مرزا محمود بیگ جن کے گھر میں ہے یہ رشتہ ہوا تھا اور جو تمام خاندان کا سرگروہ تھا ہمارے سلسلہ بیعت میں داخل ہو گیا ۔ اب اگر ان تمام باتوں کو سن کر بھی کوئی بکواس سے باز نہ آئے تو اُس کا علاج ہم کیا کریں۔ ایسے سیاہ دل کو جو حیا اور شرم سے دست بردار ہے ہم کس طرح قائل کر سکتے ہیں اور اس کے تعصب کی بیماری کا کیا علاج کر سکتے ہیں بجز اس کے کہ خدا ہی اس کا علاج کرے۔ کیا تضرع اور توبہ سے نہیں ٹلتا عذاب کس کی یہ تعلیم ہے دکھلاؤ تم مجھ کو شتاب