حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 516 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 516

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۱۶ تتمه حقيقة الوحى ☆ ۸۰ لیکن چونکہ میں ۔ نکہ میں نے صد ہا اخباروں میں پہلے سے شائع کرا دیا تھا کہ وہ میری زندگی میں ہی ہلاک ہوگا۔ میں مسیح موعود ہوں اور ڈوئی کذاب ہے اور بار بار لکھا کہ اس پر یہ دلیل ہے کہ وہ میری زندگی میں ذلت اور حسرت کے ساتھ ہلاک ہو جائے گا چنانچہ وہ میری زندگی میں ہی ہلاک ہو گیا۔ اس سے زیادہ کھلا کھلا معجزہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو سچا کرتا ہے اور کیا ہوگا ؟ اب وہی اس سے انکار کرے گا جو سچائی کا دشمن ہوگا ۔ والسلام على من اتبع الهدی۔ المش تهر میرزا غلام احمد مسیح موعود از مقام قادیان ضلع گورداسپور پنجاب ۔۷ اپریل ۱۹۰۷ء امریکہ کے ایک اخبار نے خوب یہ لطیفہ لکھا ہے کہ ڈوئی مباہلہ کی درخواست کو تو قبول ضرور کرے گا مگر کسی قدر تمیم کے بعد اور یہ کہ روئی کے گا کہ میں اسطرح کا مال تو کہے گا کہ میں اس طرح کا مباہلہ تو منظور نہیں کرتا کہ کا ذب صادق کے سامنے ہلاک ہو جائے ۔ ہاں یہ منظور کرتا ہوں کہ گالیاں دینے میں مقابلہ کیا جائے پھر جو شخص گالیاں دینے میں بڑھ کر ر نکلے گا اور اول درجہ پر رہے گا اُس کو سچا سمجھا جائے ۔ منہ