حقیقةُ الوحی — Page 504
19 روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۰۴ تتمه حقيقة الوحى مده و حيم فتح اور عظیم ☆ ڈاکٹر جان الیگزنڈر ڈوئی امریکہ کا جھوٹا نبی میری پیشگوئی کے مطابق مر گیا نشان نمبر ۹۶ ۱ ۔ واضح ہو کہ یہ شخص جس کا نام عنوان میں درج ہے اسلام کا سخت درجہ پر دشمن تھا اور علاوہ اس کے اُس نے جھوٹا دعوی پیغمبری کا کیا اور حضرت سید النبیین و اصدق الصادقين وخير المرسلين وامام الطيبين جناب تقدس تاب محمد مصطفى صلی اللہ علیہ وسلم کو کا ذب اور مفتری خیال کرتا تھا اور اپنی خباثت سے گندی گالیاں اور فحش کلمات سے آنجناب کو یاد کرتا تھا۔ غرض بغض دین متین کی وجہ سے اُس کے اندر سخت ناپاک خصلتیں موجود تھیں اور جیسا کہ خنزیروں کے آگے موتیوں کا کچھ قدر نہیں ایسا ہی وہ تو حید اسلام کو بہت ہی حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا اور اس کا استیصال چاہتا تھا اور حضرت تمہ ھذا میں سہوا نشانات کے نمبر ایک سے شروع کئے گئے تھے جو ۱۸۹ سے شروع ہونے واجب تھے۔ پس اس جگہ تک آٹھ نشان سابقہ ملا کر ( جس میں نمبر ۵ دو مرتبہ سہواً درج ہو گیا ہے ) ۱۹۶ تک نمبر نشانات پہنچا لہذا یہاں نمبر نشان ۹۶ الکھا گیا ۔ منہ