حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 484 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 484

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۴۸۴ تتمه حقيقة الوحى جھوٹھ کا بازار تھوڑے روز ہے اب بھی مرزائیو ذرا حق سے ڈرو بعد اس کے حسرت دلسوز ہے زندگی میں جلد تر تو بہ کرو دین محمد کی کرو تم پیروی ہاتھ آوے دو جہاں میں خسروی جب خدا کا قہر ہو تم پر نزول پھر نہ مرزا مہدی ہوگا نہ رسول ۵۰ بھول جائیں گے یہ سب قالا و قول ہیں دلائل سب شریعت سے فضول صرف اس کی عقل کا طومار ہے عیش و عشرت کے لئے یہ کار ہے جو طریقہ اُس نے ہے جاری کیا سکس پیمبر یا ولی نے یہ کہا عورتیں بیگانہ کو ہمراہ لیا باغ میں لے جا کے اُس نے یہ کہا چھوڑ دو منہ کھلے اپنے تم نسا وہ ناروا ہاتھ میں لے ہاتھ کرتے چہچہا اور کرتے کام ہیں پھر یہ لوگوں نے اسے مہدی کہا یا الہی جلد تر انصاف کر جھوٹ کا دنیا سے مطلع صاف کر یہ شعر ہیں جن میں سے بہت گندے شعر میں نے نکال دیتے ہیں کیونکہ وہ سخت گندے اور بے حیائی کے مضمون تھے مگر جیسا کہ ان شعروں کے مصنف نے جناب الہی میں دعا کی تھی کہ وہ انصاف کرے اور جھوٹ کا مطلع صاف کرے ایسا ہی خدا نے جلد تر انصاف کر دیا اور ان شعروں کے لکھنے کے چند روز بعد یعنی بعد تصنیف ان شعروں کے وہ شخص یعنی عبدالقادر طاعون سے ہلاک ہو گیا ۔ مجھے اُس کے ایک شاگرد کے ذریعہ سے یہ دستخطی تحریر اس کی مل گئی اور نہ وہ صرف اکیلا طاعون سے ہلاک ہوا بلکہ اور بھی اس کے بعض عزیز طاعون سے مر گئے ایک داماد بھی مر گیا ۔ پس اس طرح پر اس کے شعر کے مطابق جھوٹ کا مطلع صاف ہو گیا۔ افسوس کہ یہ لوگ آپ جھوٹ بولتے ہیں اور آپ گستاخ ہو کر تہمتیں لگاتے اور شریعت نبویہ کی رو سے حد قذف کے لائق ٹھیرتے ہیں پھر بھی کچھ پر واہ نہیں کرتے ۔ یہ ہیں علماء فضلاء یعنی اس زمانہ کے ان لوگوں کے دلوں میں کچھ ایسی شوخی اور لا پروائی ہے کہ جب ایک شخص خدا تعالیٰ