حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 429 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 429

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۴۲۹ حقيقة الوحى امام الزمان علیہ السلام کی خلاف ورزی سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ عذاب مخالفین کے لئے ہلاکت اور ہمارے لئے تنبیہ اور عبرت ہے۔ سو ہر ایک بھائی کو چاہیے کہ دوسروں کے نظارہ سے اپنے لئے عبرت حاصل کرئے اور اس عذاب سے بچنے کی کوشش میں لگا ر ہے کیونکہ یہ بات مجھ پر کھولی گئی ہے کہ ہماری جماعت میں کا کوئی مخلص بھائی اس بیماری سے ہلاک نہ ہو گا مگر وہی جو منافقانہ زندگی بسر کرتا ہے۔ اس لئے ہماری جماعت میں سے جو شخص اس بلا کے مؤاخذاہ میں آجائے تو جان لینا چاہیے کہ اس کی ایمانی اور عملی حالت اچھی نہ تھی جس کی سزا اُس کو دی گئی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے مخلص مومنوں کو مخالفین کے عذاب میں شامل نہیں کرتا۔افمن كان مؤمناً كمن كان فاسقاً لا يستوون ۔ اس لئے ہر ایک مومن کو ڈرنا چاہیے کہ کسی قسم کی مخالفت کے باعث عذاب الہی کے اس بلا میں مبتلا ہو کر فاسقوں میں شامل ہونا نہ پڑے۔ علاوہ اس کے میں اپنے عالی ہمت بھائیوں کی خدمت میں اس قدر زیادہ عرض پرداز ہوں کہ جن احباب کے پاس یہ اشتہار پہنچے وہ اپنے ہادی و مولا امام برحق علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید و بنی نوع انسان کی ہمدردی کا حق ادا کرنے کے لئے دل و جان سے اس کی اشاعت میں سعی فرماویں اور اگر ہو سکے تو اپنے اپنے شہر کی جماعت کے چندہ سے اس کو مکر رطبع کرا کر دیہات و قصبہ جات میں بھی ارسال کریں کیونکہ ضدی اور متعصب لوگوں کو چھوڑ کر باقی سادہ لوح خلقت محض بے علمی و غفلت کی حالت میں اس عذاب الہی کا شکار ہو رہی ہے اس لئے ہماری جماعت کا فرض ہے کہ اس وقت بندگانِ خدا کو راہ راست کی طرف تحریک کرنے اور اس مہلک عذاب سے بچانے کے لئے کوشش کرے تا کہ اس مقدس جماعت کا وجود دنیا کی بہبودی اور صلاحیت کے لئے مفید ثابت ہو اور خدا تعالی کے نزدیک اجر عظیم پانے کے مستحق ٹھیریں و باللہ التوفیق۔ المش زیادہ والسلام تهر خاکسار چراغ الدین احمدی از جموں ۹ فروری ۱۹۰۲ء مفید عام پر لیس سیالکوٹ جمة عمر المبار المهم المهم عد الامه الافاعتبروا يا اولی الابصار ۱۸