حقیقةُ الوحی — Page 394
روحانی خزائن جلد ۲۲ منجانب اللہ الہام ہوا: چل رہی ہے نسیم رحمت کی ۳۹۴ حقيقة الوحى جو دعا کیجئے قبول ہے آج ۳۸۰ اس دعا کے بعد خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے وہ مشکلات اُن کے دور کر دیئے اور انہوں نے شکر گذاری کا خط لکھا اس واقعہ کا وہی خط گواہ ہے جو میرے کسی بستہ میں موجود ہوگا اور کئی اور لوگ گواہ ہیں بلکہ اُس وقت صدہا آدمیوں میں یہ میرا الہام شہرت پا گیا تھا اور نواب علی محمد خان مرحوم رئیس جھجر نے بھی اپنی یادداشت میں اُس کو لکھ لیا تھا۔ ۱۷۹۔ نشان ۔ مولوی کرم دین کے مقدمہ میں جو گورداسپور میں دائر تھا کرم دین مذکور اس بات پر زور دیتا تھا کہ لئیم کے لفظ کے معنی ولد الزنا ہیں اور کذاب کے یہ معنی ہیں جو ہمیشہ جھوٹ بولتا ہو یہی معنی پہلی عدالت نے قبول کئے ۔ ان دنوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے الہام ہوا ۔ معنی دیگر نہ پسندیم ما جس سے یہ تفہیم ہوئی کہ دوسری عدالت میں یہ معنی قائم نہیں رہیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اپیل کی عدالت میں صاحب ڈویزنل جج نے ان تمام عذرات کو رد کر دیا اور یہ لکھا کہ کذاب اور لٹیم کے الفاظ کرم دین کے مناسب حال ہیں بلکہ وہ اس سے بڑھ کر الفاظ کا بھی مستحق ہے سو صاحب ڈویزنل جج نے وہ پر تکلف معنے کرم دین کے پسند نہ کئے جو پہلی عدالت میں پسند کئے گئے تھے دیکھوا ہلی عدالت میں پسند کئے گئے تھے دیکھو اخبار الحکم نمبرے اجلد ۔ ۲۴ رمتی ۱۹۰۴ء جس میں یہ الہام موجود ہے۔ ۱۸۰۔ نشان ۔ ایک دفعہ ۱۹۰۲ء میں مجھے الہام ہوا یریدون ان يطفوا نورک ۔ و يتخطفوا عرضك وانی معک و مع اهلک یعنی دشمن لوگ ارادہ کریں گے کہ تیرے نور کو بجھاویں اور تیری آبروریزی کریں مگر میں تیرے ساتھ ہوں گا اور اُن کے ساتھ جو تیرے ساتھ ہیں اور ان ہی دنوں میں میں نے دیکھا کہ میں ایک کو چہ میں ہوں جو آگے سے بند ہے اور بہت تنگ کوچہ ہے کہ بمشکل ایک آدمی اس میں سے گزر سکتا ہے۔ میں بند کوچہ کے آخری حصہ میں جس کے آگے کوئی راہ نہ تھا دیوار کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور جو واپس جانے کی طرف راہ تھی اس کی طرف جب نظر اُٹھا کر دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ تین قوی ہیکل سنڈھے وہاں کھڑے ہیں جو خونی ہیں اور گزرنے کی جلد ہونا چاہیے جو کہ ایڈیشن اوّل میں درج نہیں۔ ( ناشر )