حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 382 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 382

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۸۲ حقيقة الوحى پاس کھڑا ہوں اور مجھے کہا گیا کہ اس رمضان کی ۲۷ / تاریخ تک مرزا غلام احمد قادیانی پر ایک سخت آفت نازل ہوگی میں نہیں سمجھتا اس آفت سے مراد موت یا کوئی ذلت ہے جس سے اس کا کام درہم برہم ہو کر اس کا نام ونشان مٹ جائے گا اور تمام دنیا اس حالت کو دیکھے گی ۔ اگر میری یہ پیشگوئی غلط نکلی تو میں ہر قسم کی سزا قبول کرنے کو طیار ہوں ۔ تم میری اس پیشگوئی کو اخبار بدر یا الحکم میں شائع کر دو اور مجھ سے اقرار نامہ لکھا لو اگر تم ایسا نہیں کرتے تو حاضرین مجلس سنتے ہیں کہ تم لوگ ایک جھوٹے شخص کی پیروی کر رہے ہو۔ راقم نے اس ملہم صاحب سے دیگر حاضرین مجلس کے کہنے سے اقرارنامہ لکھا لیا اور وہ اقرار نامہ یہ ہے: ☆ فقیر مرزا کا اقرار نامہ جس میں پیشگوئی ہے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ من مرزا ولد فیض بخش قوم اوان سکنہ دولمیال علاقہ کہوں تحصیل پنڈ دادنخاں ضلع جہلم کا ؟ لم کا ہوں ۔ میں اس اقرار کور و برو اشخاص ذیل لکھ دیتا ہوں کہ میں نے بار ہا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کی اور خود عرش معلی تک میرا گذر ہوا اور یہ مجھ پر ظاہر کیا گیا کہ میرزا غلام احمد صاحب قادیانی اپنے دعوے میں جھوٹے ہیں اور الہام کے ذریعہ مجھے جتایا گیا کہ میرزا غلام احمد صاحب کا سلسلہ ۲۷ رمضان المبارک ۱۳۲۱ ھ تک ٹوٹ پھوٹ جاوے گا اور بڑے سخت درجہ کی ذلت وارد ہو گی جسے تمام دنیا دیکھے گی اگر یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی یعنی اگر مرزا کا یہ سلسلہ اور عروج ۲۷ رمضان ۱۳۲۱ھ تک قائم رہا یا ترقی کی تو میں ہر قسم کی سزا قبول کرنے کو تیار ہوں ۔ اشخاص ذیل کو اختیار ہے کہ خواہ مجھے سنگساری ۳۶۹ سے قتل کریں یا کوئی اور سزا مقرر کریں مجھے ہرگز انکار نہ ہوگا اور نہ میرے وارثان کو اختیار ہے کہ میری سزا میں کسی قسم کی حجت پیش کر کے میرے سزا دینے والوں کے مزاحم ہوں لہذا میں یہ چند سطور بطور یہ اصل اقرارنامہ دستخطی فقیر مرزا جس میں معتبر اور معزز اشخاص کی گواہیاں اور موہریں اور انگوٹھے لگے ہوئے ہیں۔ حکیم کرم داد صاحب نے میرے پاس بھیج دیا ہے جو اس جگہ بحفاظت رکھا گیا ہے تا ہر ایک شک کرنے والے کو دکھلایا جائے ۔ منہ