حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 366

۳۵۳ روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۶۶ حقيقة الوحى اس جگہ منصفین خیال کریں اور خدا تعالیٰ سے خوف کر کے سوچیں کہ کیا یہ علم غیب کسی انسان کی طاقت میں داخل ہے کہ خود افترا کر کے کہے کہ ضرور میرے گھر میں چوتھا لڑکا پیدا ہوگا اور ضرور ہے کہ فلاں شخص اُس وقت تک جیتا رہے گا اور پھر ایسا ہی ظہور میں آوے۔ کیا دنیا میں اس کی کوئی نظیر موجود ہے کہ خدا نے کسی مفتری کی ایسی تائید کی کہ دونوں پہلوؤں سے اُس کو سچا کر کے دکھلا دیا یعنی چوتھا لڑکا بھی دے دیا اور اُس وقت تک اُس کے دشمن کو پیشگوئی کے مطابق زندہ رہنے دیا۔ اور یادر ہے کہ یہ مباہلہ کی صد ہا برکات میں سے ایک یہ برکت ہے جو مجھے دی گئی کہ خدا نے مباہلہ کے بعد تین لڑکے مجھے عطا فرمائے یعنی شریف احمد ، مبارک احمد ، نصیر احمد ۔ اب ہم اگر عبد الحق کے ابتر ہونے کی بابت غلطی کرتے ہیں تو وہ بتلاوے کہ مباہلہ کے بعد اُس کے گھر میں کتنے لڑکے پیدا ہوئے اور وہ کہاں ہیں ورنہ کوئی پہلالڑ کا ہی ہمیں دکھلا دے اگر یہ لعنت کا اثر نہیں تو اور کیا ہے اور میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ جیسا کہ عبد الحق مباہلہ کے بعد ہر ایک برکت سے محروم رہا اسی طرح اُس کے مقابل پر میرے پر خدا کا وہ فضل ہوا کہ کوئی دنیا اور دین کی برکت نہیں جو مجھے نہیں ملی ۔ اولاد میں برکت ہوئی کہ بجائے دو کے پانچ ہو گئے ۔ مال میں برکت ہوئی کہ کئی لاکھ روپیہ آیا۔ عزت میں برکت ہوئی کہ کئی لاکھ انسان نے میری بیعت کی۔ خدا کی تائید میں برکت ہوئی که صد بانشان میرے لئے ظاہر ہوئے ۔ ۱۶۰ - نشان ۔ اس وقت مولوی عبد الرحمن محی الدین لکھو کے والے کا اپنی قلم سے لکھا ہوا ایک خط میرے ہاتھ میں ہے جس کو اسی وقت میرے دوست فاضل جلیل مولوی حکیم نور دین صاحب نے مجھ کو دیا ہے اور میں اس کو اپنے خدا تعالیٰ کا ایک نشان سمجھتا ہوں اس لئے اصل خط دستخطی مولوی صاحب مذکور کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں اس پیشگوئی کے مطابق جو انوار الاسلام میں چھپ چکی ہے عبدالحق کے گھر میں آج تک کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوا کیونکہ انوار الاسلام میں میں نے صاف طور پر یہ پیشگوئی کی ہے کہ عبدالحق گو ہزار کوشش کرے دعا کرے اولاد نرینہ سے محروم ر۔ رہے گا سو وہی بات ہوگئی۔ منہ